پنجاب کانسٹیبلز کی بھرتی میں عمران خان کی گرفتاری کا سوال شامل ہونے پر سوشل میڈیا پر شدید تنازعہ، حکومت پر الزامات اور ردعمل سامنے آئے۔
پنجاب پولیس کے کانسٹیبلز کی بھرتی کے گائیڈنس ٹیسٹ میں عمران خان سے متعلق ایک سوال شامل ہونے کا ذکر کیا گیا۔
ویڈیو میں ایک شخص ایک سوال پڑھتا ہے، جس میں پوچھا گیا تھا نیب نے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو 2023 میں کس تاریخ کو گرفتار کیا؟
9 ، مئی 2023 (A)
11 ، مئی 2023 (B)
10، مئی 2023 (C)
ان میں سے کوئی نہیں۔ (D)
سوشل میڈیا پر صارفین نے تیزی سے ردعمل دیا، اور کچھ نے الزام عائد کیا کہ پنجاب حکومت پی ٹی آئی مخالف سوالات گائیڈنس ٹیسٹ میں شامل کر رہی ہے، جبکہ دیگر نے کہا کہ اس کا پنجاب حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔
ایک صارف نے لکھا، “پنجاب کانسٹیبلز کی بھرتی میں عمران خان کی گرفتاری کا سوال شامل کر دیا، امیدوار یہ سوال یاد کر رہے ہیں۔ شرم، شرم، شرم۔”
دوسری طرف، صحافی شایان اسلم نے اس بات کی نشاندہی کی کہ یہ ویڈیو ایک خاص سیاسی مقصد کے تحت شیئر کی جا رہی ہے اور اس سے اختلافات کو مزید بڑھانا مناسب نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں قید