Monday, March 30, 2026
ہومEntertainmentسر دار جی 3 پر تنازع، دلجیت دوسانجھ کے خلاف پاسپورٹ منسوخی...

سر دار جی 3 پر تنازع، دلجیت دوسانجھ کے خلاف پاسپورٹ منسوخی کی درخواست جمع

فلم Sardaar Ji 3 بھارتی فلمی تنظیم FWICE کی تنقید کی زد میں آ گئی ہے۔ تنظیم نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی فلم سر دار جی 3 میں شمولیت کو “قوم مخالف قدم” قرار دیتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ دلجیت دوسانجھ، پروڈیوسرز اور ڈائریکٹر کے پاسپورٹس منسوخ کیے جائیں۔

تنظیم کے مطابق، ہانیہ عامر ماضی میں بھارت اور فوج کے خلاف بیانات دے چکی ہیں، اور ایسے فرد کے ساتھ فلمی تعاون قابلِ مذمت ہے۔ ساتھ ہی FWICE نے CBFC (سینسر بورڈ) سے فلم پر پابندی اور بھارتی انڈسٹری میں بائیکاٹ کی درخواست کی ہے۔

فلم کے پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ موجودہ کشیدگی کے باعث فلم صرف بین الاقوامی سطح پر ریلیز کی جا رہی ہے، اور بھارت میں اسے نہیں دکھایا جائے گا۔

Most Popular