گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں ڈمپر حادثات کے نتیجے میں جان کی بازی ہارنے والوں کے اہل خانہ کو رہائشی پلاٹس دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روزانہ قرعہ اندازی کے ذریعے ایک مستحق خاندان کو پلاٹ دیا جائے گا، اور بلڈر اسی دن قانونی دستاویزات حوالے کرے گا۔
گورنر نے مزید وضاحت کی کہ ان کے پاس براہ راست انتظامی اختیارات نہیں ہیں، مگر وہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔
اس کے علاوہ، رمضان المبارک کے دوران گورنر ہاؤس میں روزانہ دس لاکھ افراد کے لیے افطار کا انتظام ہوگا، جبکہ “اتحاد رمضان” کے تحت اجتماعی تراویح بھی ادا کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت پر 10 ملین انعام کا اعلان