ٹک ٹاک سے کمانے کیلئے کتنے فالوورز ضروری ہیں؟
ٹک ٹاک دنیا بھر میں مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جہاں لاکھوں لوگ نہ صرف تفریح حاصل کرتے ہیں بلکہ اس سے پیسے بھی کماتے ہیں۔ اگر آپ بھی ٹک ٹاک سے کمائی کے خواہشمند ہیں، تو یہ جاننا ضروری ہے کہ مختلف مانیٹائزیشن پروگرامز کے لیے کتنے فالوورز درکار ہوتے ہیں۔
1. کریٹیر ریورڈز پروگرام
ٹک ٹاک نے 2024 میں نیا کریٹیر ریورڈز پروگرام متعارف کرایا جو فی الحال امریکا، برطانیہ، جرمنی، جاپان، جنوبی کوریا، فرانس اور برازیل میں دستیاب ہے۔
- کم از کم 10 ہزار فالوورز ضروری ہیں۔
- گزشتہ 30 دن میں 1 لاکھ ویوز مکمل کرنا لازمی ہے۔
- عمر 18 سال یا زیادہ ہونی چاہیے۔
2. سبسکرپشن فیچر
یہ پروگرام ستمبر 2024 میں متعارف کرایا گیا، جو اب پاکستان سمیت دنیا بھر میں دستیاب ہے۔
- صارف کے کم از کم 10 ہزار فالوورز ہونے چاہئیں۔
- ایک سال میں ویڈیوز کے 1 لاکھ ویوز مکمل ہوں۔
- عمر 18 سال یا اس سے زائد ہو۔
3. ویڈیو گفٹ
یہ فیچر پاکستان سمیت تمام صارفین کے لیے کھلا ہے، جس کے ذریعے ویڈیوز پر گفٹس حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
- 10 ہزار فالوورز لازمی ہیں۔
- اکاؤنٹ کم از کم 30 دن پرانا ہو۔
- پچھلے 30 دن میں کم از کم 1 پبلک ویڈیو پوسٹ کی ہو۔
4. ٹک ٹاک کریٹیو چیلنج
یہ ویڈیو اشتہارات پر مبنی پروگرام ہے، جس میں برانڈز کے ساتھ کام کیا جا سکتا ہے۔
- 50 ہزار فالوورز ہونا لازمی ہیں۔
- عمر 18 سال یا زیادہ ہو۔
5. ٹک ٹاک لائیو سے آمدنی
یہ پروگرام پاکستان میں بھی دستیاب ہے اور لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے کمائی کا موقع فراہم کرتا ہے۔
- 10 ہزار فالوورز ضروری ہیں۔
- پچھلے 30 دنوں میں 1 لاکھ منفرد ویوز ہوں۔
- عمر 18 سال یا اس سے زائد ہو۔
6. ٹک ٹاک سیریز پروگرام
یہ پروگرام پاکستانی صارفین کے لیے بھی کھلا ہے، جس میں صارفین اپنی ویڈیوز کو ایک البم میں رکھ کر انہیں فروخت کر سکتے ہیں۔
- 10 ہزار فالوورز ضروری ہیں۔
- اکاؤنٹ کم از کم 30 دن پرانا ہو۔
- گزشتہ 30 دن میں 3 پبلک ویڈیوز اپلوڈ کی ہوں، جن پر کم از کم 1 ہزار ویوز ہوں۔
نتیجہ
ٹک ٹاک سے پیسے کمانے کے لیے 10 ہزار سے 50 ہزار فالوورز درکار ہوتے ہیں، جو کہ ہر پروگرام کی نوعیت پر منحصر ہے۔ اگر آپ مستقل مزاجی سے معیاری ویڈیوز بناتے ہیں، تو آپ مختلف مانیٹائزیشن طریقوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فیس بک افیلیئٹ لنکس کمانے کا نیا فیچر