امریکہ نے چین کے علاوہ تمام ممالک پر ٹیرف 90 دن کیلئے معطل کردیا
چین پر 125 فیصد ٹیرف نافذ، دیگر ملکوں کے لیے 90 دن کی مہلت
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی تجارتی پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے چین پر 125 فیصد ٹیرف فوری نافذ کر دیا ہے جبکہ پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لیے 90 روزہ رعایتی مدت کا اعلان کیا ہے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق ان اقدامات کا مقصد چین کو سخت پیغام دینا ہے کہ ’’دھوکہ دینا اب قابل قبول نہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ چین کی غیرمنصفانہ تجارتی پالیسیوں کے خلاف سخت ردعمل ناگزیر تھا۔
دیگر ممالک کو مذاکرات کا موقع
امریکی صدر کے مطابق چین کے علاوہ 75 سے زائد ملکوں نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے۔ ان ممالک پر فی الحال صرف 10 فیصد ٹیرف لاگو ہوگا جو 90 دن کے لیے عارضی طور پر نافذ رہے گا۔
پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کو فائدہ
پاکستان جیسے ممالک کے لیے یہ 90 دن کی مہلت معاشی سرگرمیوں کو متوازن کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ تجارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مثبت تعلقات رکھنے والے ممالک کو رعایت ملنا ایک سفارتی کامیابی ہے۔
تجارتی جنگ کی شدت، عالمی منڈی پر اثرات متوقع
ماہرین کے مطابق چین پر 125 فیصد ٹیرف کے نفاذ سے عالمی منڈی میں قیمتوں، درآمدات و برآمدات اور معاشی ترقی پر واضح اثرات پڑ سکتے ہیں، جبکہ چین کی جانب سے جوابی اقدامات کی بھی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جوہری معاہدہ نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، ٹرمپ نے ایران کو پھر دھمکی دیدی