Monday, June 16, 2025
ہومPoliticsجوہری معاہدہ نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، ٹرمپ نے...

جوہری معاہدہ نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، ٹرمپ نے ایران کو پھر دھمکی دیدی

جوہری معاہدہ نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، ٹرمپ نے ایران کو پھر دھمکی دیدی

امریکی صدر کی نئی وارننگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے جوہری معاہدہ نہ کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایران کو خط اور مذاکرات کی پیشکش

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے ایران کو ایک خط بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یا تو ہمیں بیٹھ کر بات کرنی ہوگی یا پھر نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کی ترجیح ایران کے ساتھ معاملہ حل کرنا ہے، لیکن اگر مذاکرات نہ ہوئے تو ایران کے لیے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

امریکا کی عسکری دھمکی

امریکی صدر نے کہا کہ ایران سے دو طریقوں سے نمٹا جا سکتا ہے، یا تو عسکری طاقت استعمال کی جائے یا معاہدہ کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا ایک اور جوہری بم نہیں بننے دے گا اور اگر ایران مذاکرات سے انکار کرے گا تو امریکا کو سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔

ایران کا ردعمل

ایران نے براہ راست مذاکرات سے انکار کر دیا تاہم بالواسطہ بات چیت کے امکان کو رد نہیں کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے مطابق عمان کے ذریعے امریکا کو جوابی خط بھیجا گیا ہے جس میں ایران کا مؤقف واضح کیا گیا ہے۔

بالواسطہ مذاکرات کا امکان

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق ماضی کی طرح اس بار بھی امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات ممکن ہو سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ ٹرمپ نے ایرانی قیادت کو جوہری معاہدے کے لیے دو ماہ کی مہلت دی تھی، تاہم ایران نے کسی بھی دباؤ کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جوبائیڈن کی غلط پالیسیوں نے افغانستان کو بحران میں دھکیل دیا: ڈونلڈ ٹرمپ

Most Popular