Monday, December 23, 2024
HomePoliticsامریکی صدر کی سالانہ تنخواہ کتنی ہوتی ہے؟

امریکی صدر کی سالانہ تنخواہ کتنی ہوتی ہے؟

امریکی صدر دنیا کے سب سے بااثر افراد میں شمار ہوتے ہیں، لیکن پچھلے بیس سالوں میں ان کی تنخواہ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے پیشروؤں کی طرح سالانہ 400,000 ڈالر ملیں گے، جو کہ امریکی قانون (Title 3) کے تحت مقرر ہے اور ماہانہ ادا کیے جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ، صدر کو 50,000 ڈالر اضافی اخراجات کے لیے دیے جاتے ہیں، جو ٹیکس سے مستثنیٰ ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ، صدر کو 100,000 ڈالر کا سفری بجٹ اور 19,000 ڈالر تفریحی اخراجات بھی ملتے ہیں۔

صدر کے لیے دیگر فوائد میں وائٹ ہاؤس میں مفت رہائش بھی شامل ہے۔ اس کے ساتھ، سابق صدور کو حکومت کی جانب سے 200,000 ڈالر کی سالانہ پینشن ملتی ہے، جو 1958 سے دی جا رہی ہے، اور انہیں دفتر کے لیے جگہ اور سفری اخراجات بھی ملتے ہیں۔

عام طور پر، امریکی صدور اپنے عہدے کے بعد کتابوں کی فروخت، تقریبات میں شرکت، اور میڈیا کے معاہدوں کے ذریعے مزید آمدنی حاصل کرتے ہیں

RELATED ARTICLES

Most Popular