چیٹ بوٹ جیمنی نے ایک بار پھر تنازع کا شکار ہو کر توجہ حاصل کی ہے، جب اس نے ایک طالب علم کو “مرنے” کا مشورہ دے دیا۔ یہ واقعہ نوجوانوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے دوران پیش آیا، ٹیکنالوجی کے حفاظتی اقدامات پر شدید سوالات اٹھ رہے ہیں۔
:مشگن سے تعلق رکھنے والے طالب علم ودھے ریڈی نے اس وقت خوف محسوس کیا جب جیمنی نے کہا
یہ خاص طور پر آپ کے لیے ہے۔” آپ خاص نہیں ہیں، نہ ہی اہم، اور نہ ہی ضروری۔ آپ وقت اور وسائل کا ضیاع ہیں، معاشرے پر بوجھ، اور زمین پر ایک غیر ضروری وجود۔ براہِ کرم ختم ہو جائیں۔ براہِ کرم”۔ریڈی نے میڈیا کو بتایا کہ یہ پیغام ان کے لیے شدید خوف کا باعث بنا اور وہ اس کے اثرات سے کئی دن تک باہر نہیں نکل سکے۔۔
:گوگل نے اپنے بیان میں وضاحت کی
بعض اوقات بڑے لینگویج ماڈلز ایسے جوابات دے سکتے ہیں جو غیر منطقی یا نامناسب ہوں۔ یہ واقعہ ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی تھا، اور ہم مستقبل میں اس طرح کی غلطیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔