Monday, December 23, 2024
HomePoliticsوزیر اعلیٰ مریم نواز نے 'ایکوا شرمپ فارمنگ انٹرن شپ پروگرام' کا...

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ‘ایکوا شرمپ فارمنگ انٹرن شپ پروگرام’ کا آغاز کر دیا

 

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نیا “ایکوا شرمپ فارمنگ انٹرن شپ پروگرام”متعارف کروا دیا

لاہور: وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ‘ایکوا شرمپ فارمنگ انٹرن شپ پروگرام’ کا آغاز کر دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ماہی پروری، ایکوا کلچر اور زولوجی کی ڈگری رکھنے والے نوجوانوں کو شرمپ فارمنگ کی عملی تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی انٹرن شپ کے دوران چھ ماہ تک ماہانہ 50,000 روپے کا وظیفہ بھی دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شرمپ فارمنگ کی بڑھتی ہوئی عالمی طلب سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے اور اس شعبے کو ترقی دے کر معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے وضاحت کی کہ نوجوان زولوجسٹ کو مظفر گڑھ میں محکمہ ماہی پروری کے شرمپ فارم پر تربیت دی جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نوجوان اس انٹرن شپ پروگرام میں شامل ہونے کے لیے آن لائن جاب پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف ایک لاکھ ایکڑ پر شرمپ فارمنگ سے ایک ارب ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular