Monday, December 23, 2024
HomePoliticsپنجاب میں سموگ کا مسئلہ بدستور برقرار، آلودگی کم نہ ہو سکی

پنجاب میں سموگ کا مسئلہ بدستور برقرار، آلودگی کم نہ ہو سکی

پنجاب میں سموگ کا مسئلہ بدستور برقرار، آلودگی کم نہ ہو سکی

سموگ کا مسئلہ بدستور برقرار ہے، لاہور سمیت پنجاب میں آلودگی کی شدت کم نہ ہو سکی، اور لاہور آلودگی کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے۔

شہر میں سموگ کی اوسط شرح 822 ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ ڈی ایچ اے فیز 8 کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1254 تک پہنچ چکا ہے، اور شملہ پہاڑی اور امریکی قونصلیٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 876 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ ماحولیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگلے دنوں میں سموگ کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بڑھتی ہوئی سموگ کے پیش نظر، حکومت پنجاب نے صوبے کے چار بڑے ڈویژنز میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular