1.کیپچینو (Cappuccino)
اجزاء:
.1 کپ ایسپریسو
.1 کپ سٹیمڈ دودھ
.دودھ کی جھاگ
ترکیب:
ایسپریسو تیار کریں۔ دودھ کو سٹیم کر کے جھاگ والی حالت میں لے آئیں۔ ایسپریسو پر سٹیمڈ دودھ ڈالیں اور دودھ کی جھاگ سے اوپر ڈھانپیں۔
2.آئسڈ کافی (Iced Coffee)
اجزاء:
.1 کپ بریوڈ کافی
.برف
.چینی یا میٹھا
ترکیب:
کافی کو ٹھنڈا کر کے برف کے اوپر ڈالیں، چینی یا میٹھا شامل کریں اور ہلائیں۔ سرو کریں۔
3.لیٹے (Latte)
اجزاء:
.1 کپ ایسپریسو
.2 کپ سٹیمڈ دودھ
دودھ کی جھاگ
ترکیب:
ایسپریسو تیار کریں، دودھ کو سٹیم کریں اور ایسپریسو میں ڈالیں۔ دودھ کی جھاگ اوپر سے ڈال کر سرو کریں۔
4.افوگاتو (Affogato)
اجزاء:
.1 اسکوپ ونیلا آئس کریم
.1 شاٹ ایسپریسو
ترکیب:
ونلا آئس کریم کا اسکوپ ایک کپ میں ڈالیں، پھر اس پر گرم ایسپریسو ڈال کر فوراً سرو کریں۔