Sunday, September 7, 2025
ہومPoliticsبیس سالہ نوجوان نے 400 شہریوں کے ساتھ نیا ملک قائم کرلیا

بیس سالہ نوجوان نے 400 شہریوں کے ساتھ نیا ملک قائم کرلیا

دنیا کا دوسرا سب سے چھوٹا ملک

ویٹی کن سٹی کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے چھوٹا ملک وجود میں آگیا، جسے ایک 20 سالہ آسٹریلوی نوجوان نے بسایا ہے۔

فری ریپبلک آف ورڈیس کا قیام

آسٹریلوی شہری ڈینیئل جیکسن نے 400 افراد پر مشتمل ایک نئی مائیکرونیشن “فری ریپبلک آف ورڈیس” قائم کی ہے، جنہیں اس سے قبل ’پاکٹ تھری‘ قوم کے نام سے جانا جاتا تھا۔ یہ ریاست سربیا اور کروشیا کے درمیان دریائے ڈینیوب کے کنارے 125 ایکڑ پر پھیلے جنگلاتی علاقے میں واقع ہے، جو پہلے کسی ملک کے باضابطہ انتظام میں نہیں تھا۔

صدر کا اعلان اور انتظامیہ

ڈینیئل جیکسن نے 2019 میں اس علاقے کی دریافت کے بعد خود کو اس نئی ریاست کا صدر قرار دیا۔ فری ریپبلک آف ورڈیس کا اپنا جھنڈا، کابینہ، کرنسی اور مقامی نظام حکومت موجود ہے، جبکہ یہاں کروشین، سربین اور انگریزی زبانیں بولی جاتی ہیں۔

متنازع علاقہ اور گرفتاری

یہ خطہ یورپی ممالک سربیا اور کروشیا کے درمیان ایک متنازع علاقہ ہے، جس کے رہائشی طویل عرصے سے اپنی الگ شناخت رکھتے ہیں۔ تاہم، ملک کے اعلان کے بعد کروئیشیا کے حکام نے ڈینیئل جیکسن کو گرفتار کرلیا اور اس اقدام کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا۔

Most Popular