پیر, 12 اکتوبر 2026
پیر, 12 اکتوبر 2026|
تازہ ترین
ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک اور حملہ، پاکستانی شہری جاں بحق، 11 افراد زخمی، ایئرپورٹ کی بندش میں پیر کی رات تک توسیع• اسلام آباد سے کنٹینرز ہٹانے کا کام شروع، تین ہفتوں سے زائد عرصے سے بند سڑکیں کھلنے لگیں، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا معمولات زندگی بحال ہوں گے• خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج، درخواست میں اقدام غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کرنے اور نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا• پاکستان نے افغان طالبان کو خبردار کر دیا، اسحاق ڈار نے کہا افغان سرزمین سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو کابل کو خود نتائج بھگتنا ہوں گے، ستمبر میں 12 سال میں سب سے زیادہ دہشت گرد حملے ہوئے• پاکستان کا اگلے مالی سال تک بی پلس کریڈٹ ریٹنگ کا ہدف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا عالمی منڈیوں میں واپسی ہو گئی، 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈز پر دوگنا پیشکشیں ملیں• گورنر راج کے بعد خیبر پختونخوا اپیکس کمیٹی کا پہلا اجلاس، گورنر فیصل کریم کنڈی اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی مشترکہ صدارت، دہشت گردی کے خلاف مربوط اور فیصلہ کن کارروائی کا حکم• کوئٹہ کے قریب پاک فوج کا مشاق تربیتی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ، انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور زیر تربیت پائلٹ کیپٹن عبدالصمد شہید• خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج: آئینی علاج یا وفاق کی حد سے تجاوز؟ آرٹیکل 232 اور 234 کا امتحان، پارلیمنٹ کی منظوری اور آنے والے دنوں کا تفصیلی تجزیہ•

مسنون دعائیں — روزمرہ کی دعائیں

روزمرہ زندگی کے ہر موقع کے لیے نبی کریم ﷺ کی سکھائی ہوئی منتخب مسنون دعائیں، عربی متن اور اردو ترجمے کے ساتھ۔ عربی متن مستند مجموعے «حصن المسلم» سے لیا گیا ہے۔

کھانے پینے کی دعائیں

بِسْمِ اللَّهِ فِي أَوَّلِهِ وَآخِرِهِ.
اللہ کے نام کے ساتھ، اس کے آغاز میں بھی اور اس کے آخر میں بھی۔ (کھانا شروع کرتے وقت؛ اگر شروع میں بھول جائیں تو یاد آنے پر یہی دعا پڑھیں)
ماخذ: حصن المسلم
اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهِ، وَ أَطْعِمْنَا خَيْراً مِنْهُ.
اے اللہ! ہمارے لیے اس (کھانے) میں برکت عطا فرما اور ہمیں اس سے بہتر کھلا۔
ماخذ: حصن المسلم
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنِي هَذَا وَ رَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِني وَ لا قُوَّة.
تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے یہ کھانا کھلایا اور میری کسی ذاتی طاقت و قوت کے بغیر مجھے یہ رزق عطا فرمایا۔
ماخذ: حصن المسلم
اَلْحَمْدُ لِلَّهِ حَمْداً كَثِيراً طَيِّباً مُبَارَكاً فِيهِ، غَيْرَ مَكْفِيٌّ وَلَا مُوَدَّعٍ، وَلَا مُسْتَغْنَى عَنْهُ رَبَّنَا.
تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، بہت زیادہ، پاکیزہ اور بابرکت تعریفیں۔ اے ہمارے رب! نہ اس نعمت سے بے نیازی ممکن ہے، نہ اسے چھوڑا جا سکتا ہے اور نہ اس سے مستغنی ہوا جا سکتا ہے۔
ماخذ: حصن المسلم
اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهُمْ فِيمَا رَزَقْتَهُمْ، وَاغْفِرْ لَهُمْ، وَارْحَمْهُمْ.
اے اللہ! انہیں جو رزق تو نے عطا فرمایا ہے اس میں برکت دے، انہیں بخش دے اور ان پر رحم فرما۔ (میزبان کے لیے مہمان کی دعا)
ماخذ: حصن المسلم

گھر و سفر کی دعائیں

بِسْمِ اللهِ ، تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ.
اللہ کے نام کے ساتھ (گھر سے نکلتا ہوں)، میں نے اللہ پر بھروسا کیا، اور گناہ سے بچنے کی طاقت اور نیکی کی قوت اللہ ہی کی طرف سے ہے۔
ماخذ: حصن المسلم
اَللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أَضِلَّ، أَوْ أُضَلَّ، أَوْ أَزِلَّ، أَوْ أُزَلَّ، أَوْ أَظْلِمَ، أَوْ أُظْلِمَ، أَوْ أَجْهَلَ، أَوْ يُجْهَلَ عَلَيَّ.
اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس سے کہ میں گمراہ ہو جاؤں یا گمراہ کیا جاؤں، لغزش کھاؤں یا لغزش میں ڈالا جاؤں، ظلم کروں یا مجھ پر ظلم ہو، نادانی کروں یا میرے ساتھ نادانی کی جائے۔
ماخذ: حصن المسلم
بِسْمِ اللهِ وَلَجْنَا، وَبِسْمِ اللَّهِ خَرَجْنَا، وَعَلَى اللَّهِ رَبَّنَا تَوَكَّلْنَا.
اللہ کے نام کے ساتھ ہم (گھر میں) داخل ہوئے اور اللہ کے نام کے ساتھ ہم نکلے، اور ہم نے اپنے رب اللہ ہی پر بھروسا کیا۔ (پھر اہلِ خانہ کو سلام کرے)
ماخذ: حصن المسلم
بِسْمِ اللهِ الْحَمْدُ لِلَّهِ سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ وَإِنَّا إِلَى رَبِّنَا لَمُنقَلِبُونَ الْحَمْدُ لِلَّهِ، اَلْحَمْدُ لِلَّهِ، الْحَمْدُ لِلَّهِ اللهُ أَكْبَرُ ، اللهُ أَكْبَرُ ، اللهُ أَكْبَرُ، سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي، فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ.
اللہ کے نام کے ساتھ، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں۔ پاک ہے وہ ذات جس نے اس سواری کو ہمارے تابع کر دیا حالانکہ ہم اسے قابو پانے والے نہ تھے، اور بے شک ہم اپنے رب ہی کی طرف لوٹنے والے ہیں۔ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں (تین بار)، اللہ سب سے بڑا ہے (تین بار)۔ اے اللہ! تو پاک ہے، بے شک میں نے اپنی جان پر ظلم کیا، پس مجھے بخش دے، کیونکہ تیرے سوا گناہوں کو کوئی نہیں بخشتا۔
ماخذ: حصن المسلم
اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ ، اللهُ أَكْبَرُ سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ وَإِنَّا إِلَى رَبِّنَا لَمُنقَلِبُونَ ﴾ اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ في سَفَرِنا هَذَا الْبَرَّ وَالتَّقْوَى، وَمِنَ الْعَمَلِ مَا تَرْضَى اللَّهُمَّ هَوِّنْ عَلَيْنَا سَفَرِنَا هَذَا وَاطْرِ عَنَّا بُعْدَهُ، اَللَّهُمَّ أَنْتَ الصَّاحِبُ فِي السَّفَرِ، وَالْخَلِيفَةُ في الأَهْلِ، اَللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ وَعْثَاءِ السَّفَرِ وَكَابَةِ الْمَنْظَرِ وَسُوءِ الْمُنْقَلَبِ فِي الْمَالِ وَالْأَهْلِ.
اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے۔ پاک ہے وہ ذات جس نے اس (سواری) کو ہمارے تابع کیا حالانکہ ہم اسے قابو پانے والے نہ تھے، اور بے شک ہم اپنے رب ہی کی طرف لوٹنے والے ہیں۔ اے اللہ! ہم اس سفر میں تجھ سے نیکی و تقویٰ اور ایسے عمل کا سوال کرتے ہیں جس سے تو راضی ہو۔ اے اللہ! ہمارے اس سفر کو ہم پر آسان فرما اور اس کی دوری ہم سے لپیٹ دے۔ اے اللہ! تو سفر میں ساتھی اور اہلِ خانہ میں نگران ہے۔ اے اللہ! میں سفر کی تکلیف، برے منظر اور مال و اہل میں بری واپسی سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔
ماخذ: حصن المسلم
لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، آيِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ، صَدَقَ اللهُ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ.
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ یکتا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہے، اسی کے لیے تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ ہم لوٹنے والے ہیں، توبہ کرنے والے ہیں، عبادت کرنے والے ہیں، اپنے رب کی حمد کرنے والے ہیں۔ اللہ نے اپنا وعدہ سچا کر دکھایا، اپنے بندے کی مدد فرمائی اور اکیلے ہی تمام لشکروں کو شکست دی۔ (سفر سے واپسی کی دعا)
ماخذ: حصن المسلم

نیند و بیداری کی دعائیں

بِاسْمِكَ رَبِّي وَضَعْتُ جَنْبِي، وَبِكَ أَرْفَعُهُ، فَإِنْ أَمْسَكْتَ نَفْسِي فَارْحَمْهَا، وَإِنْ أَرْسَلْتَهَا فَاحْفَظْهَا بِمَا تَحْفَظُ بِهِ عِبَادَكَ الصَّالِحِينَ.
اے میرے رب! میں نے تیرے نام کے ساتھ اپنا پہلو بستر پر رکھا اور تیرے ہی حکم سے اسے اٹھاؤں گا۔ پس اگر تو میری جان روک لے تو اس پر رحم فرما، اور اگر اسے واپس بھیج دے تو اس کی حفاظت فرما جس طرح تو اپنے نیک بندوں کی حفاظت فرماتا ہے۔
ماخذ: حصن المسلم
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ.
تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں موت (نیند) کے بعد زندگی (بیداری) عطا فرمائی، اور اسی کی طرف سب کو لوٹ کر جانا ہے۔ (نیند سے بیدار ہونے کی دعا)
ماخذ: حصن المسلم
لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ، رَبِّ اغْفِرْ لِي.
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ یکتا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہے، اسی کے لیے تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اللہ پاک ہے، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اللہ سب سے بڑا ہے، اور طاقت و قوت صرف اللہ ہی کی طرف سے ہے جو بلند و عظیم ہے۔ اے میرے رب! مجھے بخش دے۔ (بیداری کی دعا)
ماخذ: حصن المسلم

سونے سے پہلے تینوں «قل» (سورۃ الاخلاص، الفلق، الناس) تین تین مرتبہ پڑھ کر جسم پر دم کرنا، آیت الکرسی اور سورۃ البقرہ کی آخری دو آیات پڑھنا بھی مسنون ہے — ان کا مکمل عربی متن و ترجمہ ہمارے اذکار و تسبیح کے صفحے پر موجود ہے۔

مسجد و اذان کی دعائیں

اللَّهُمَّ اجْعَلْ فِي قَلْبِي نُوراً، وَفِي لِسَانِي نُوراً، وَفِي سَمْعِي نُوراً، وَفِي بَصَرِي نُوراً، وَمِنْ فَوْقِي نُوراً، وَمِنْ تَحْتِي نُوراً، وَعَنْ يَمِينِي نُوراً، وَعَنْ شِمَالي نُوراً، وَمِنْ أَمَامِي نُوراً ، وَمِنْ خَلْفِي نُوراً، وَاجْعَلْ فِي نَفْسِي نُوراً، وَأَعْظِمْ لِي نُوراً، وَعَظَّمْ لِي نُوراً، وَاجْعَلْ لِي نُوراً، وَاجْعَلْنِي نُوراً، اللَّهُمَّ أعطني نُوراً، وَاجْعَلْ فِي عَصَبِي نُوراً، وَفِي لَحْمِي نُوراً ، وَفِي دَمِي نُوراً، وَفِي شَعْرِي نُوراً، وَفِي بَشَرِي نُوراً . اللَّهُمَّ اجْعَلْ لِي نُوراً فِي قَبْرِي وَنُوراً في عِظَامِي، وَزِدْنِي نُوراً، وَزِدْنِي نُوراً، وَزِدْنِي نُورًا، وَهَبْ لِي نُوراً عَلَى نُورٍ
اے اللہ! میرے دل میں نور رکھ دے، میری زبان میں نور، میری سماعت میں نور، میری بصارت میں نور، میرے اوپر نور، میرے نیچے نور، میرے دائیں نور، میرے بائیں نور، میرے آگے نور اور میرے پیچھے نور رکھ دے، اور میری جان میں نور رکھ دے اور میرے لیے نور کو عظیم فرما۔ (مسجد کی طرف جاتے ہوئے)
ماخذ: حصن المسلم
أَعُوذُ بِاللَّهِ الْعَظِيمِ، وَبِوَجْهِهِ الْكَرِيمِ، وَسُلْطَانِهِ الْقَدِيمِ، مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللهِ وَالصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ.
میں عظیم اللہ، اس کے کریم چہرے اور اس کی قدیم سلطنت کی پناہ مانگتا ہوں شیطان مردود سے۔ اللہ کے نام کے ساتھ، اور درود و سلام ہو اللہ کے رسول ﷺ پر۔ اے اللہ! میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔ (مسجد میں داخل ہونے کی دعا)
ماخذ: حصن المسلم
لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ.
گناہ سے بچنے کی طاقت اور نیکی کی قوت صرف اللہ ہی کی مدد سے ہے۔ (مؤذن کے «حی علی الصلاۃ» اور «حی علی الفلاح» کے جواب میں یہی کہا جائے؛ باقی اذان کے الفاظ دہرائے جائیں)
ماخذ: حصن المسلم
وَأَنَا أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، رَضِيتُ بِاللهِ رَباً ، وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولاً، وَبِالإِسْلَامِ دِيناً.
اور میں بھی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ یکتا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اور یہ کہ محمد ﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں۔ میں اللہ کے رب ہونے، محمد ﷺ کے رسول ہونے اور اسلام کے دین ہونے پر راضی ہوں۔ (اذان کے بعد کی دعا)
ماخذ: حصن المسلم

صبح و شام کی دعائیں

اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ خَلَقْتَنِي وَأَنَا عَبْدُكَ، وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ، أَبُوءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَى، وَأَبُوءُ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ.
اے اللہ! تو میرا رب ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو نے مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بندہ ہوں، اور میں اپنی استطاعت کے مطابق تیرے عہد و وعدے پر قائم ہوں۔ میں اپنے کیے ہوئے کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں، میں اپنے اوپر تیری نعمت کا اقرار کرتا ہوں اور اپنے گناہ کا بھی اقرار کرتا ہوں، پس مجھے بخش دے، کیونکہ تیرے سوا گناہوں کو کوئی نہیں بخشتا۔ (سید الاستغفار)
ماخذ: حصن المسلم
رَضِيتُ بِاللهِ رَبًّا، وَبِالإِسْلامِ دِيناً، وَبِمُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَبِيَّاً.
میں اللہ کے رب ہونے، اسلام کے دین ہونے اور محمد ﷺ کے نبی ہونے پر راضی ہوں۔ (صبح و شام تین مرتبہ)
ماخذ: حصن المسلم
بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ، وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ.
اللہ کے نام کے ساتھ، جس کے نام کے ساتھ زمین و آسمان میں کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی، اور وہ سب سننے والا، سب جاننے والا ہے۔ (صبح و شام تین مرتبہ)
ماخذ: حصن المسلم
أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ.
میں اللہ کے کامل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی۔ (شام کو تین مرتبہ)
ماخذ: حصن المسلم
حَسْبِيَ اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ، وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ.
مجھے اللہ کافی ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، اسی پر میں نے بھروسا کیا، اور وہ عرشِ عظیم کا رب ہے۔ (صبح و شام سات مرتبہ)
ماخذ: حصن المسلم
يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ، أَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ، وَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ.
اے ہمیشہ زندہ، اے سب کو قائم رکھنے والے! میں تیری رحمت سے فریاد کرتا ہوں، میرے تمام حالات درست فرما دے اور مجھے پلک جھپکنے کے برابر بھی میرے نفس کے حوالے نہ کر۔
ماخذ: حصن المسلم

بیماری و پریشانی کی دعائیں

لَا بَأْسَ طَهُورُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
کوئی حرج نہیں، یہ بیماری (گناہوں سے) پاک کرنے والی ہے، ان شاء اللہ۔ (مریض کو تسلی کے الفاظ)
ماخذ: حصن المسلم
أَسْأَلُ اللهَ الْعَظِيمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ أَنْ يَشْفِيَكَ.
میں عظیم اللہ سے، جو عرشِ عظیم کا رب ہے، سوال کرتا ہوں کہ وہ تجھے شفا عطا فرمائے۔ (مریض کے لیے سات مرتبہ)
ماخذ: حصن المسلم
اللَّهُمَّ إِنِّي عَبْدُكَ، ابْنُ عَبْدِكَ، ابْنُ أَمَتِكَ، نَاصِيَتِي بِيَدِكَ، مَاضٍ فِي حُكْمُكَ، عَدْلٌ فِي قَضَاؤُكَ، أَسْأَلُكَ بِكُلِّ اسْمٍ هُوَ لَكَ، سَمَّيْتَ بِهِ نَفْسَكَ، أَوْ أَنْزَلْتَهُ فِي كِتَابِكَ، أَوْ عَلَّمْتَهُ أَحَداً مِنْ خَلْقِكَ، أَوْ إِسْتَأْثَرْتَ بِهِ فِي عِلْمِ الْغَيْبِ عِنْدَكَ، أَنْ تَجْعَلَ الْقُرْآنَ رَبِيعَ قَلْبِي، وَنُورَ صَدْرِي، وَجَلاءَ حُزْنِي، وَذَهَابَ هَمِّي.
اے اللہ! میں تیرا بندہ ہوں، تیرے بندے کا بیٹا ہوں، تیری بندی کا بیٹا ہوں، میری پیشانی تیرے ہاتھ میں ہے، تیرا حکم مجھ پر جاری ہے، تیرا فیصلہ میرے حق میں عدل ہے۔ میں تجھ سے تیرے ہر اس نام کے واسطے سے سوال کرتا ہوں جو تیرا ہے، جس سے تو نے خود کو موسوم کیا، یا اپنی کتاب میں نازل فرمایا، یا اپنی مخلوق میں سے کسی کو سکھایا، یا اسے اپنے پاس علمِ غیب میں محفوظ رکھا — کہ تو قرآن کو میرے دل کی بہار، میرے سینے کا نور، میرے غم کے مٹنے اور میری پریشانی کے دور ہونے کا ذریعہ بنا دے۔
ماخذ: حصن المسلم
اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمَّ وَالْحَزَنِ، وَالْعَجْزِ وَالْكَسَلِ، وَالْبُخْلِ وَالْجُبْنِ، وَضَلَعِ الدَّيْنِ وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ.
اے اللہ! میں فکر و غم سے، عاجزی و کاہلی سے، بخل و بزدلی سے، قرض کے بوجھ اور لوگوں کے غلبے سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔
ماخذ: حصن المسلم
لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ الْعَظِيمُ الْحَلِيمُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ.
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو عظیم و بردبار ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو عرشِ عظیم کا رب ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو آسمانوں کا رب اور عرشِ کریم کا رب ہے۔ (سختی و پریشانی کی دعا)
ماخذ: حصن المسلم
اللَّهُمَّ رَحْمَتَكَ أَرْجُو، فَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ، وَأَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ.
اے اللہ! میں تیری رحمت ہی کی امید رکھتا ہوں، پس مجھے پلک جھپکنے کے برابر بھی میرے نفس کے حوالے نہ کر، اور میرے تمام حالات درست فرما دے؛ تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔
ماخذ: حصن المسلم
أَعُوذُ بِاللَّهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ وَأُحَاذِرُ.
میں اللہ اور اس کی قدرت کی پناہ مانگتا ہوں اس تکلیف کے شر سے جو میں محسوس کرتا ہوں اور جس کا مجھے اندیشہ ہے۔ (درد کی جگہ ہاتھ رکھ کر سات مرتبہ پڑھیں)
ماخذ: حصن المسلم