Tuesday, June 17, 2025
ہومSportsبابر اعظم 2024 کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی...

بابر اعظم 2024 کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے نامزد

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے 2024 کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ کے لیے نامزد کر دیا ہے۔ بابر اعظم کے ساتھ بھارت کے ارشدیپ سنگھ، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور زمبابوے کے سکندر رضا بھی اس ایوارڈ کے لیے امیدوار ہیں۔

بابر اعظم نے 2024 کے دوران ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 24 میچز میں 738 رنز اسکور کیے۔ ان کے اسکور میں چھ نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان کا بیٹنگ اوسط 33.54 جبکہ اسٹرائیک ریٹ 133.21 رہا۔ بابر کی سب سے یادگار اننگز آئرلینڈ کے خلاف رہی، جس میں انہوں نے 75 رنز بنائے۔ اس میچ میں ان کے بلے سے چھ چوکے اور پانچ شاندار چھکے نکلے، جو ان کی بہترین فارم کی عکاسی کرتے ہیں۔

یہ بھی اہم ہے کہ بابر اعظم کو آئی سی سی کی جانب سے مسلسل دو سال (2022 اور 2023) ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

Most Popular