لاس اینجلس جنگلاتی آگ کی پیشگوئی، مشہور امریکی پوڈکاسٹر جو روگن نے مہینوں پہلے کی تھی، جو اب حقیقت بن چکی ہے۔ روگن نے جولائی 2024 میں اپنے پوڈکاسٹ میں جنگلات میں لگنے والی آگ کے بارے میں ایک فائر فائٹر کی پیشگوئی کا ذکر کیا تھا۔
پوڈکاسٹ کے دوران، جو روگن نے ایک فائر فائٹر کی باتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ہوا کی سمت کا رخ ٹھیک ہوا تو جنگلات میں لگنے والی آگ لاس اینجلس شہر تک پہنچ سکتی ہے، جو سمندر تک پھیل جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ تیز ہوائیں اس آگ کو اتنی تیزی سے پھیلانے کی صلاحیت رکھتی ہیں کہ یہ ہزاروں ایکڑ پر محیط علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، اور ایک بار شروع ہونے کے بعد اس کا پھیلاؤ اتنا وسیع ہو سکتا ہے کہ اس پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا۔
ایک امریکی اخبار کے مطابق، جو روگن نے اپنے متعدد پوڈکاسٹ ایپیسوڈز میں ماضی میں بھی لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے خطرات کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔
View this post on Instagram
روگن نے پہلے بھی اپنے پوڈکاسٹ میں لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ لگنے کے خطرات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔ اب ان کی یہ پیشگوئی حقیقت بن چکی ہے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ حکام اس آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، لیکن تیز ہوائیں آگ کے پھیلاؤ کا باعث بن رہی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس کی یہ جنگلاتی آگ امریکی تاریخ کی سب سے مہنگی آفات میں سے ایک بن چکی ہے، جس کا ابتدائی نقصان 150 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاس اینجلس میں جنگلات کی آگ: 29 ہزار ایکڑ تباہ