Saturday, April 19, 2025
ہومArticlesانجلینا جولی کی لاس اینجلس آگ متاثرین کے لیے مدد نے انسانیت...

انجلینا جولی کی لاس اینجلس آگ متاثرین کے لیے مدد نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کی

“انجلینا جولی کی لاس اینجلس آگ متاثرین کے لیے مدد نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ نے اپنے گھر کے دروازے متاثرین کے لیے کھول دیے اور بے گھر افراد کو سہارا فراہم کیا۔”

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں مکانات خاکستر ہوچکے ہیں۔ اس خطرناک آگ سے لاس اینجلس کے کئی علاقے متاثر ہوئے ہیں، جہاں ہالی ووڈ کے کئی معروف ستارے رہائش پذیر ہیں۔

اداکارہ انجلینا جولی کا گھر بھی لاس اینجلس میں واقع ہے، جو اس آگ سے محفوظ ہے۔ تاہم، انہوں نے بے گھر ہونے والے افراد کے لیے اپنے گھر کے دروازے کھول کر انسانیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق، جولی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں کہ مشکل وقت میں متاثرین کو سہارا فراہم کریں۔

انجلینا جولی لاس اینجلس آگ کے متاثرین کی مدد کرتے ہوئے اپنے گھر کے دروازے کھول رہی ہیں

لاس اینجلس کی اس آگ کو تاریخ کی بدترین جنگلاتی آگ میں شمار کیا جا رہا ہے، جس نے اب تک تقریباً دس ہزار سے زائد مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ انجلینا جولی کی لاس اینجلس آگ متاثرین کے لیے مدد، کے اس عمل کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ انجلینا جولی کی طرح دیگر مشہور شخصیات بھی مدد کے لیے آگے آئیں ہیں۔

میگھن مارکل اور پرنس ہیری نے بھی انجلینا جولی کی طرح متاثرین کی رہائش کے لیے اپنے گھروں کے دروازے کھول دیے ہیں، تاکہ بے گھر افراد کو سہارا دیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: لاس اینجلس جنگلاتی آگ کی پیشگوئی: جو روگن کی بات حقیقت بن گئی

Most Popular