قذافی اسٹیڈیم میں خندق کی تعمیر کا مقصد فینز کی گراؤنڈ میں غیر قانونی داخلہ روکنا اور گیند کو آسانی سے نکالنا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم میں خندق کی تعمیر کا مقصد کیا ہے؟ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تحت لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی اپگریڈیشن کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے، اور اس میں پویلین اور گراؤنڈ کے درمیان ایک خندق بنائی گئی ہے۔
اس خندق کی تعمیر کا مقصد یہ ہے کہ کھیل کے دوران کسی بھی فین کا گراؤنڈ میں داخلہ روکنا ممکن ہو سکے۔
یہ خندق 10 فٹ چوڑی اور 10 فٹ گہری ہے، اور دونوں طرف سبز رنگ کے جنگلے نصب کیے گئے ہیں۔
اس خندق میں نیٹ لگانے کا منصوبہ بھی ہے تاکہ اگر گیند لمبے چھکے کے بعد اس میں جا گرے، تو اسے آسانی سے نکالا جا سکے۔