جمعہ, 27 نومبر 2026
جمعہ, 27 نومبر 2026|
تازہ ترین
سیاست

سعودی عرب کا اسرائیلی وزیراعظم کے فلسطین سے متعلق بیان پر سخت ردعمل

News Cuff

سعودی عرب نے صیہونی وزیراعظم کا بیان سختی سے مسترد کردیا

سعودی عرب کا سخت ردعمل

سعودی عرب نے اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کو سختی سے مسترد کر دیا۔ سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں۔ یہ بیان غزہ میں ہونے والے سنگین جنگی جرائم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

فلسطینیوں کے حقوق پر مؤقف

اعلامیے کے مطابق فلسطینی اپنی سرزمین کے صدیوں سے باسی ہیں۔ وہ کسی بھی طور پر پناہ گزین نہیں، جنہیں اسرائیل جب چاہے کسی اور جگہ منتقل کر سکے۔ ان کا حق کوئی نہیں چھین سکتا، اور انہیں ان کا جائز حق ضرور ملے گا۔

عرب ممالک کا ردعمل

دیگر عرب ممالک نے بھی اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کو مسترد کر دیا۔ مصر نے اسے سعودی عرب کی خودمختاری کے خلاف قرار دیا، جبکہ متحدہ عرب امارات نے اس بیان کی شدید مذمت کی۔

ہنگامی عرب سمٹ کا اعلان

عرب ممالک کے درمیان مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کے لیے 27 فروری کو قاہرہ میں ہنگامی عرب سمٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا متنازع بیان

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اگر سعودی عرب چاہے تو فلسطینی ریاست اپنے ملک میں قائم کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کا فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہ کرنے کا موقف

قرآن مجید اردو ترجمے کے ساتھ پڑھیںنماز کے اوقات • رمضان کیلنڈر • قرآنی دعائیں

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے