Monday, December 1, 2025
ہومEntertainmentصائم ایوب کے ساتھ تعلقات؟ کشف علی کا ردعمل سامنے آگیا

صائم ایوب کے ساتھ تعلقات؟ کشف علی کا ردعمل سامنے آگیا

وائرل ویڈیو میں صائم ایوب اور کشف علی کو لندن میں ایک ساتھ وقت گزارتے دیکھا گیا، جس کے بعد ان کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکارہ کشف علی نے اس معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پھیلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ ملک میں کئی اہم مسائل ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، لیکن عوام اور میڈیا غیر ضروری چیزوں میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔

کشف علی کا مزید کہنا تھا کہ ایک عام سی ویڈیو کو غیر ضروری طور پر بڑا مسئلہ بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کو لوگ نہیں جانتے، جیسے وہ مجھے بھی نہیں جانتے۔ یہ سب میرے لیے حیران کن ہے، لیکن میں کچھ نہیں کر سکتی کیونکہ یہی ہمارے معاشرے کا رویہ بن چکا ہے۔‘‘

یہ واضح رہے کہ لندن میں صائم ایوب اور کشف علی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں دونوں کو ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا۔ وہ بولنگ کرتے، گفتگو کرتے اور سیلفیاں لیتے نظر آئے، جس نے مداحوں میں تجسس پیدا کر دیا۔

صائم ایوب اس وقت لندن میں اپنی انجری سے صحت یاب ہونے کے مراحل میں ہیں۔ ٹخنے کی چوٹ کے باعث وہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت سے قاصر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی 2025: فخر زمان زخمی، پاکستان کو بڑا دھچکا

Most Popular