مائیکروسافٹ کا دنیا کی پہلی کوانٹم چپ تیارکرنے کا دعوی
جدید کوانٹم کمپیوٹنگ کے لیے سنگ میل
مائیکرو سافٹ نے ایک نئی چپ میجورانا 1 متعارف کرائی ہے، جسے کوانٹم کمپیوٹنگ میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ کمپنی کئی برسوں سے اس چپ کی تیاری کے لیے تحقیق کر رہی تھی۔
ٹوپولوجیکل کور آرکیٹیکچر
یہ دنیا کی پہلی کوانٹم چپ ہے جو ٹوپولوجیکل کور آرکیٹیکچر سے لیس ہے۔ مائیکرو سافٹ کے مطابق، یہ نئی ٹیکنالوجی کوانٹم کمپیوٹنگ کے شعبے میں زبردست تبدیلی لا سکتی ہے۔
منفرد میٹریل پر مبنی چپ
کمپنی کے مطابق، میجورانا چپ کی تیاری میں استعمال ہونے والا میٹریل عام ٹھوس، سیال یا گیس پر مبنی نہیں بلکہ ایک بالکل نئی قسم کا مادہ ہے، جو انتہائی کم درجہ حرارت پر کام کرتا ہے۔
میجورانا پارٹیکل کی دریافت
تحقیق کے دوران ماہرین نے ایک نیا ذرہ دریافت کیا، جسے میجورانا پارٹیکل کا نام دیا گیا ہے۔ اس پارٹیکل کی مدد سے ایسی ڈیوائسز بنائی جا سکتی ہیں جو زیادہ مؤثر اور طاقتور ہوں گی۔
چھوٹی مگر طاقتور چپ
مائیکرو سافٹ کے کوانٹم کمپیوٹنگ شعبے کے نائب صدر زلفی عالم کے مطابق، یہ چپ ہتھیلی سے بھی چھوٹی ہے، مگر اس میں لاکھوں کروڑوں qubits موجود ہیں، جو پراسیسنگ کی طاقت کو کئی گنا بڑھا دیتے ہیں۔
خودمختار یونٹ کے طور پر کام کرنے کی صلاحیت
یہ چپ ایسی ڈیوائسز بنانے میں مدد دے گی جو بیرونی نیٹ ورک کے بغیر بھی کام کر سکیں گی۔ زلفی عالم کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ایسے طاقتور کمپیوٹرز بنانے کی راہ ہموار کرے گی جو دنیا کو آپ کی ہتھیلی میں سمونے کے مترادف ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی اے کا فراڈ کے خلاف بڑا اقدام ہزاروں نمبرز بلاک کر دیے