آئی آئی ٹی بابا، جنہیں ابھے سنگھ کے نام سے جانا جاتا ہے، نے ایک ویڈیو میں پیش گوئی کی ہے کہ 23 فروری 2025 کو دبئی میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے مقابلے میں پاکستان، بھارت کو شکست دے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ چاہے ویرات کوہلی اور دیگر کھلاڑی کتنی ہی محنت کریں، بھارت یہ میچ نہیں جیت سکے گا۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اور مختلف تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔
ابھے سنگھ، جو آئی آئی ٹی بمبئی کے سابق طالبعلم ہیں، نے اپنا کامیاب پیشہ ورانہ سفر چھوڑ کر روحانی راہ اختیار کی۔ ان کے طرزِ زندگی نے انہیں سوشل میڈیا پر کافی شہرت دلا دی ہے۔
ان کے اس دعوے کے بعد، سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کچھ افراد اسے حقیقت سمجھ رہے ہیں، جبکہ کچھ اسے محض ایک مذاق قرار دے رہے ہیں۔ اصل صورتحال کا اندازہ تو 23 فروری کو ہونے والے میچ کے بعد ہی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی پر پہلی بار پاکستان کا نام شامل