Saturday, April 19, 2025
ہومSportsلاہور میں 28 سال بعد چیمپئنز ٹرافی کی واپسی، آج انگلینڈ اور...

لاہور میں 28 سال بعد چیمپئنز ٹرافی کی واپسی، آج انگلینڈ اور آسٹریلیا کا بڑا ٹاکرا

لاہور میں 28 سال بعد عالمی کرکٹ کی بہار لوٹ آئی، چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ آج 22 فروری 2025 کو قذافی اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوپہر 2 بجے ہوگا۔ اس بڑے ایونٹ کے لیے لاہور پولیس نے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں، جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران فیلڈ میں موجود رہیں گے۔ مجموعی طور پر 12,201 پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق چار سطحی سکیورٹی حصار ترتیب دیا گیا ہے، جس میں 12 ایس پیز، 37 ڈی ایس پیز، اور 86 انسپکٹرز شامل ہیں، جبکہ خواتین کی چیکنگ اور سکیورٹی کے لیے 245 لیڈی اہلکار تعینات کی گئی ہیں۔ ٹیموں کے ایئرپورٹ سے ہوٹل اور اسٹیڈیم تک کے روٹس کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے، تمام راستوں کی سیف سٹی کیمروں اور سول وردی میں موجود اہلکار مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

مزید برآں، ایلیٹ فورس کی 33، ڈولفن اور پیرو کی 71 ٹیمیں شہر میں پٹرولنگ کریں گی، جبکہ روٹس پر بلند عمارتوں پر سنائپرز بھی تعینات ہوں گے۔ حفاظتی اقدامات کے تحت شہر بھر میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بھی جاری ہیں، جن میں تمام سکیورٹی ادارے شامل ہیں۔ رواں سال اب تک 2,818 سرچ آپریشنز مکمل کیے جا چکے ہیں، 1,793 مشکوک افراد کی جانچ پڑتال کی گئی، جبکہ 1 لاکھ سے زائد گھروں میں مقیم 3 لاکھ 50 ہزار کرایہ داروں کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ سکیورٹی کے تمام انتظامات کی نگرانی ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال اور ایس پی سکیورٹی عبدالوہاب کر رہے ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں: آئی آئی ٹی بابا کا دعویٰ: بھارت چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو نہیں ہرا سکتا 

Most Popular