امارتی سفارت خانے نے ویزے کے حصول کیلئے ہدایات جاری کردی
ویزا درخواست فیس اور طریقہ کار
متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے ویزا کے حصول کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ترجمان کے مطابق ویزا پراسیسنگ فیس فی درخواست 69 امریکی ڈالرز مقرر کی گئی ہے۔ ملازمت ویزے کے علاوہ تمام دیگر کیٹگریز میں درخواست دہندگان کو خود آن لائن اپلائی کرنا ہوگا۔
ویزا کی اقسام اور درخواست کا عمل
ویزے کی دیگر کیٹگریز میں وزٹ، سیاحتی اور فیملی ویزا شامل ہیں۔ ویزا اپلائی کرنے کے بعد درخواست دہندہ کو نوٹیفکیشن بھیجا جائے گا، اور درخواست کے تمام متعلقہ دستاویزات اپنے پاس رکھنا ضروری ہوگا۔
مالی دستاویزات کی ضروریات
درخواست دہندہ کو اپنی، والدین اور اسپانسر کی گزشتہ چھ ماہ کی تصدیق شدہ بینک اسٹیٹمنٹ فراہم کرنا ہوگی۔ اسٹیٹمنٹ میں کم از کم 5000 امریکی ڈالرز یا مساوی رقم موجود ہونا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ، ہوٹل بکنگ یا میزبان کی رہائش سے متعلق دستاویزات بھی درکار ہوں گی۔
دیگر ضروری دستاویزات
سفارت خانے یا ویزا سینٹر جاتے وقت کنفرم ریٹرن ایئر ٹکٹ ہمراہ لانا ہوگا۔ درخواست گزار کو اپنا اصل قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ ساتھ رکھنا ہوگا، اور یہ کم از کم چھ ماہ کے لیے موثر ہونا ضروری ہے۔
ویزا فیس جمع کرانے کا طریقہ
ویزے کی فیس 69 امریکی ڈالرز بینک اکاؤنٹ میں جمع کرانا لازمی ہے، اور اس کی اصل رسید ویزا سینٹر یا سفارت خانے میں دکھانا ضروری ہوگا۔
بچوں کے لیے ویزا ہدایات
پانچ برس سے کم عمر بچوں کے لیے ویزا سینٹر آنا ضروری نہیں ہوگا۔ چھ سے پندرہ سال کے بچوں کی تصویر ویزا سینٹر میں لی جائے گی، جبکہ پندرہ برس یا زائد عمر کے بچوں کو ویزا سینٹر آنا ہوگا۔
بائیو میٹرک اور ویزا پراسیسنگ
پانچ برس سے زائد عمر کے تمام افراد کو ویزا سینٹر میں بائیو میٹرک اور ویزا پراسیس مکمل کروانا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد کے لیے 33 ویزا فری ممالک