Saturday, April 19, 2025
ہومEntertainmentگرو رندھاوا ایکشن سین کے دوران زخمی، اسپتال منتقل

گرو رندھاوا ایکشن سین کے دوران زخمی، اسپتال منتقل

گرو رندھاوا ایکشن سین کے دوران زخمی، اسپتال منتقل کر دیا گیا پنجابی گلوکار اور اداکار گرو رندھاوا فلم ‘شانکی سردار’ کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہو گئے، انہوں نے اسپتال کے بستر سے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں وہ گردن پر حفاظتی کالر لگائے دکھائی دے رہے ہیں۔ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں گرو رندھاوا نے لکھا: “یہ میرا پہلا اسٹنٹ تھا، اور پہلی بار چوٹ لگی، مگر میرا حوصلہ قائم ہے۔ فلم ‘شانکی سردار’ کے سیٹ سے ایک یادگار لمحہ۔ ایکشن کرنا واقعی ایک مشکل کام ہے، لیکن میں اپنے مداحوں کے لیے اپنی محنت جاری رکھوں گا۔

ان کی اس پوسٹ کے بعد مداحوں اور فلمی دنیا سے وابستہ شخصیات کی جانب سے نیک تمناؤں اور جلد صحتیابی کے پیغامات آنے لگے۔ سینئر اداکار انوپم کھیر نے تبصرے میں کہا: “آپ بہترین ہیں، جلدی صحتیاب ہوں۔” گلوکار میکا سنگھ نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

گرو رندھاوا ان دنوں اپنی فلم ‘شانکی سردار’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں وہ نمرت اہلووالیا کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ یہ فلم اگلے سال نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ہانیہ عامر دلجیت دوسانجھ کے ساتھ فلم سردار جی 3 میں شامل

Most Popular