Saturday, April 19, 2025
ہومReligionچہار قل

چہار قل

سورة الكافرون 

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے

In the Name of Allah, Most Compassionate, Ever-Merciful

۞قُلْ يٰۤاَيُّهَا الْكٰفِرُوْنَۙ

آپ فرما دیجئے: اے کافرو!

Say: O disbelievers! (109 : 1)

۞لَاۤ اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَۙ

میں عبادت نہیں کرتا اس کی جس کی تم عبادت کرتے ہو۔

I do not worship what you worship. (109 : 2)

۞وَ لَاۤ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَاۤ اَعْبُدُۚ

اور نہ تم اس کی عبادت کرتے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔

Nor do you worship what I worship. (109 : 3)

۞وَ لَاۤ اَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدْتُّمْۚ

اور نہ میں عبادت کروں گا اس کی جس کی تم عبادت کرتے رہے ہو۔

And I shall not worship what you have worshipped. (109 : 4)

۞وَ لَاۤ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَاۤ اَعْبُدُۚ

اور نہ تم اس کی عبادت کرو گے جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔

Nor will you worship what I worship. (109 : 5)

۞لَكُمْ دِيْنُكُمْ وَلِيَ دِيْنِ

تمہارے لیے تمہارا دین اور میرے لیے میرا دین۔

For you is your religion, and for me is mine. (109 : 6)


سورة الإخلاص

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے

In the Name of Allah, Most Compassionate, Ever-Merciful

۞قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ

آپ فرما دیجئے: وہ اللّٰہ ہے، یکتا۔

Say: He is Allah, the One. (112 : 1)

۞اللّٰهُ الصَّمَدُۚ

اللّٰہ بے نیاز ہے۔

Allah is self-sufficient. (112 : 2)

۞لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُوْلَدْۚ

نہ اس سے کوئی پیدا ہوا اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا۔

He neither begets nor is He begotten. (112 : 3)

۞وَلَمْ يَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ

اور اس کا کوئی ہمسر نہیں۔

And there is none equal to Him. (112 : 4)


سورة الفلق

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے

In the Name of Allah, Most Compassionate, Ever-Merciful

۞قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِۙ

آپ فرما دیجئے: میں صبح کے رب کی پناہ مانگتا ہوں۔

Say: I seek refuge with the Lord of dawn. (113 : 1)

۞مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَۙ

ہر اُس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی۔

From the evil of all that He has created. (113 : 2)

۞وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَۙ

اور اندھیری رات کے شر سے جب وہ چھا جائے۔

And from the evil of darkness when it spreads. (113 : 3)

۞وَمِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِۙ

اور ان جادوگروں کے شر سے جو گرہوں میں پھونک مارتے ہیں۔

And from the evil of those who blow on knots. (113 : 4)

۞وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ

اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے۔

And from the evil of the envier when he envies. (113 : 5)


سورة الناس

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے

In the Name of Allah, Most Compassionate, Ever-Merciful

۞قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِۙ

آپ فرما دیجئے: میں لوگوں کے رب کی پناہ مانگتا ہوں۔

Say: I seek refuge with the Lord of mankind. (114 : 1)

۞مَلِكِ النَّاسِۙ

جو سب لوگوں کا بادشاہ ہے۔

The King of mankind. (114 : 2)

 ۞اِلٰهِ النَّاسِۙ

جو سب کا معبود ہے۔

The God of mankind. (114 : 3)

۞مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِۙ

وسوسہ ڈالنے والے شیطان کے شر سے۔

From the evil of the whisperer who withdraws. (114 : 4)

۞الَّذِیْ يُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِۙ

جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتا ہے۔

Who whispers in the hearts of mankind. (114 : 5)

۞مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ

چاہے وہ جنوں میں سے ہو یا انسانوں میں سے۔

Whether from among the jinn or mankind. (114 : 6)


 

عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: “أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ إِذَا أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ كُلَّ لَيْلَةٍ جَمَعَ كَفَّيْهِ، ثُمَّ نَفَثَ فِيهِمَا، فَقَرَأَ فِيهِمَا: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، وَقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ، وَقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ، ثُمَّ يَمْسَحُ بِهِمَا مَا اسْتَطَاعَ مِنْ جَسَدِهِ، يَبْدَأُ بِهِمَا عَلَى رَأْسِهِ وَوَجْهِهِ، وَمَا أَقْبَلَ مِنْ جَسَدِهِ، يَفْعَلُ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ.”(صحیح بخاری: 5017)

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ جب رات کو بستر پر تشریف لے جاتے تو اپنی ہتھیلیوں کو جمع کرتے، ان پر پھونک مارتے اور ‘قل هو الله أحد’، ‘قل أعوذ برب الفلق’ اور ‘قل أعوذ برب الناس’ پڑھتے، پھر جہاں تک ممکن ہوتا اپنے جسم پر ہاتھ پھیرتے۔ آپ ﷺ یہ عمل تین مرتبہ دہراتے۔

──────── ◈ ────────

Most Popular