پاکستان کا اقوام متحدہ میں بھارت اور افغانستان کے خلاف قرارداد لانے کا فیصلہ
پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت اور افغانستان کے خلاف قرارداد لانے کا اعلان کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ بھارت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال کر رہا ہے، جس کے خلاف عالمی سطح پر کارروائی ہونی چاہیے۔
بھارت کی شرپسندی بے نقاب کرنے کا اعلان
منیر اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ میں بھارت کی شرپسندی اور دہشت گرد گروپوں کی پشت پناہی کو بے نقاب کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر بھارت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جائے گا، تاہم بھارت پر پابندیاں لگانے میں اس کے دوست ممالک رکاوٹ بنتے ہیں۔
پاکستان کا عالمی سطح پر سفارتی اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ
پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے خلاف مزید کام تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کا موقف ہے کہ بھارت افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت کر کے خطے کے امن کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت میں نفرت انگیزی میں اضافہ مودی حکومت کا کردار