عامر خان نے 60ویں سالگرہ پر نئی گرل فرینڈ کا انکشاف کر دیا، تفصیل بھی بتادی
عامر خان اور گوری اسپریٹ کا تعلق
عامر خان نے اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر نئی گرل فرینڈ گوری اسپریٹ کے ساتھ تعلقات کا انکشاف کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے تصدیق کی کہ وہ اور گوری گزشتہ ڈیڑھ سال سے ایک ساتھ ہیں اور وہ ایک دوسرے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔
شاہ رخ خان اور سلمان خان سے ملاقات
عامر خان نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں ممبئی میں اپنے گھر پر شاہ رخ خان اور سلمان خان سے گوری کی ملاقات کروائی۔
عامر خان کی شادی سے متعلق بیان
اداکار نے کہا کہ 60 سال کی عمر میں وہ نہیں جانتے کہ انہیں شادی کرنی چاہیے یا نہیں، لیکن ان کے بچے اس تعلق سے خوش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کی سابقہ بیویوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔
گوری اسپریٹ کا پس منظر
بھارتی میڈیا کے مطابق گوری بنگلورو میں رہتی ہیں، ان کا ایک 6 سالہ بیٹا ہے، ان کے والد آئرش جبکہ والدہ تمل ہیں۔
عامر خان کی سابقہ شادیاں
عامر خان کی پہلی شادی فلم پروڈیوسر رینا دتہ سے ہوئی تھی، جن سے ان کے دو بچے، جنید اور ایرا خان ہیں۔ دوسری شادی ہدایت کار کرن راؤ سے ہوئی، جن سے ان کا ایک بیٹا آزاد ہے۔ عامر اور کرن 2021 میں علیحدہ ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بالی وڈ کے مشہور اداکار عامر خان نے انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیوں کیا؟