فیس بک اور انسٹاگرام میں بڑی تبدیلی کا اعلان
میٹا کا نیا فیکٹ چیکنگ سسٹم
میٹا نے اعلان کیا ہے کہ 18 مارچ سے فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز میں کمیونٹی نوٹس ماڈل کی آزمائش شروع کی جائے گی۔ سب سے پہلے یہ سسٹم امریکہ میں متعارف کرایا جائے گا، جس کے تحت انسانی فیکٹ چیکنگ سسٹم کو ختم کر دیا جائے گا۔
مارک زکربرگ کا اعلان
یہ اعلان میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے 7 جنوری کو کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ فیس بک، تھریڈز اور انسٹاگرام پر پوسٹس، ویڈیوز اور دیگر مواد کی جانچ پڑتال کرنے کا طریقہ کار تبدیل کیا جا رہا ہے۔
کمیونٹی نوٹس کا نیا ماڈل
فیس بک اور انسٹاگرام میں فیکٹ چیکنگ کے لیے فیکٹ چیکرز سسٹم کو ختم کرکے صارفین پر مبنی کمیونٹی نوٹس متعارف کرائے جا رہے ہیں، جو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے سسٹم سے مشابہ ہوگا۔
صارفین کا کردار
میٹا کے بیان کے مطابق، صارفین اضافی تناظر فراہم کرکے پوسٹس کے بارے میں زیادہ وضاحت کریں گے اور غلطیوں کی درستگی میں مدد دیں گے۔ کمیونٹی نوٹس کے لیے ایکس کے اوپن سورس الگورتھم پر مبنی ریٹنگ سسٹم استعمال کیا جائے گا، جو وقت کے ساتھ میٹا کے پلیٹ فارمز کے لیے مزید بہتر بنایا جائے گا۔
کمیونٹی نوٹس کا نفاذ
بیان میں مزید بتایا گیا کہ فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز کے لیے کمیونٹی نوٹس سسٹم میں 2 لاکھ کے قریب افراد سائن اپ کر چکے ہیں۔ اس سسٹم میں ہر فرد کی ریٹنگ ہسٹری کا تجزیہ کیا جائے گا اور دیکھا جائے گا کہ ان میں سے کتنے ایک دوسرے سے عدم اتفاق رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:میٹا کی 2025ء میں فیس بک اور انسٹاگرام میں بڑی تبدیلی