پاکستان کا تاریخی اعزاز: فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل فٹبال امریکی صدر اور فیفا چیف تک پہنچ گیا
پاکستان کی فٹبال انڈسٹری کی عالمی سطح پر پذیرائی
پاکستانی شہر سیالکوٹ میں تیار کیا گیا فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل فٹبال عالمی سطح پر پہچان حاصل کر چکا ہے۔ فارورڈ اسپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کی تیار کردہ یہ گیند امریکی صدر اور فیفا چیف کے ہاتھوں میں پہنچ چکی ہے، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔
فارورڈ اسپورٹس کا فخر
کمپنی نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا
“ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل فٹبال، جو فارورڈ اسپورٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ، سیالکوٹ نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے، عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر چکا ہے۔”
امریکی صدر اور فیفا چیف نے بال کا معائنہ کیا
ایک تصویر میں کمپنی کے بانی اور چیئرمین خواجہ مسعود کو اس فٹبال کو تھامے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ دوسری تصویر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیفا کے صدر اس فٹبال کا معائنہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ لمحہ پاکستان کی کھیلوں کی صنعت میں بے مثال مہارت اور کاریگری کو ظاہر کرتا ہے۔
کمپنی کا شکریہ
کمپنی نے مزید کہا
“ہم ان تمام ملازمین کے مشکور ہیں جنہوں نے ڈیزائن، کوالٹی مینجمنٹ، آئی ٹی، اور پروڈکشن میں انتھک محنت کی، جس کی بدولت آج ہم یہ اعزاز حاصل کر پائے ہیں۔ یہ خوشی ہم سب کی مشترکہ کامیابی ہے۔”
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف نے VPN استعمال کرتے ہوئے ٹرمپ کو مبارکباد دی X پر اشتہارات