یہ انڈیا نہیں آسٹریلیا ہے، نیہا ککڑ کانسرٹ میں تاخیر سے پہنچنے پر اسٹیج پر رو پڑیں
میلبرن میں نیہا ککڑ کا تاخیر سے پہنچنا تنازع بن گیا
بالی وڈ کی معروف گلوکارہ نیہا ککڑ اپنے آسٹریلیا کے میلبرن کنسرٹ میں تاخیر سے پہنچنے پر اسٹیج پر آبدیدہ ہو گئیں، جس پر کچھ شائقین نے ان کا مذاق بھی اڑایا۔
مداحوں سے معافی، مگر کچھ افراد کا سخت ردعمل
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیہا ککڑ کنسرٹ میں تقریباً 3 گھنٹے تاخیر سے پہنچیں، اسٹیج پر آتے ہی انہوں نے مداحوں سے معذرت کی اور جذباتی ہو کر رو پڑیں۔ تاہم، کچھ افراد نے نعرے بازی شروع کر دی، جن میں “واپس جاؤ” اور “رونے کا ڈرامہ بند کرو” جیسے جملے شامل تھے۔
نیہا ککڑ کا جذباتی بیان
روتے ہوئے نیہا ککڑ نے کہا، “آپ لوگ بہت اچھے ہیں جو اتنی دیر تک انتظار کر رہے ہیں، مجھے اس چیز سے نفرت ہے، میں نے کبھی کسی کو اتنا انتظار نہیں کروایا۔” انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گی تاکہ شائقین لطف اندوز ہو سکیں۔
کراؤڈ میں سخت جملے، نیہا کے لیے مشکل لمحہ
جب نیہا معافی مانگ رہی تھیں تو کچھ لوگوں نے طنزیہ آوازیں لگائیں، جن میں سے ایک نے کہا، “یہ انڈیا نہیں بلکہ آسٹریلیا ہے!” جبکہ ایک اور شخص نے تبصرہ کیا، “یہ انڈین آئیڈل نہیں، جہاں آپ ہر وقت روتی ہیں۔”
سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل
نیہا ککڑ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جہاں کچھ لوگ ان کے جذباتی انداز کو حقیقی مان رہے ہیں، جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ یہ صرف ہمدردی بٹورنے کی کوشش تھی۔
یہ بھی پڑھیں:عالیہ میری پہلی بیوی نہیں رنبیر کے انکشاف پر مداح حیران پریشان