پیر, 16 نومبر 2026
پیر, 16 نومبر 2026|
تازہ ترین
سیاست

پنجاب میں نوجوانوں کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ اور یوتھ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

News Cuff

پنجاب میں نوجوانوں کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ اور یوتھ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

نوجوان کھلاڑیوں کے لیے خوشخبری

پنجاب میں پہلی مرتبہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس پروگرام کے لیے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو ایک جامع منصوبہ بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو مالی خودمختاری دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو مالی خود مختاری کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے تاکہ شعبے کی کارکردگی میں بہتری آسکے۔ ساتھ ہی ملازمین کی تنخواہوں میں کسی قسم کے تعطل کو ختم کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا۔

یوتھ انٹرن شپ پروگرام پر بھی کام شروع

پنجاب حکومت نے صوبے میں یوتھ انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا بھی اصولی فیصلہ کر لیا ہے، جس کے لیے مریم نواز نے متعلقہ محکمے سے تفصیلی پلان طلب کر لیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو عملی زندگی کی تیاری کے مواقع دینا اور ان کی پیشہ ورانہ تربیت کو فروغ دینا ہے۔

خواتین کے لیے مساوی مواقع کی یقین دہانی

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زور دیا کہ خواتین کھلاڑیوں کو بھی آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں اور کھیل کے میدان میں کامیابیاں حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ‘ایکوا شرمپ فارمنگ انٹرن شپ پروگرام’ کا آغاز کر دیا

قرآن مجید اردو ترجمے کے ساتھ پڑھیںنماز کے اوقات • رمضان کیلنڈر • قرآنی دعائیں

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے