Saturday, April 19, 2025
ہومPoliticsعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی، ملک میں پیٹرول...

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی، ملک میں پیٹرول و ڈیزل کی فی لیٹر کتنی کمی بنتی ہے؟

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی، ملک میں پیٹرول و ڈیزل کی فی لیٹر کتنی کمی بنتی ہے؟

برینٹ خام تیل 14 ڈالر فی بیرل سستا، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کی توقع

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان مسلسل جاری ہے۔ برینٹ خام تیل، جو مارچ کے اختتام پر 74.74 ڈالر فی بیرل تھا، اب گر کر 60.12 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔ یہ کمی 2 اپریل کے بعد سے دیکھی گئی، جس کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں 14 ڈالر فی بیرل سے زائد کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل 12 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اس کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ اس وقت ملک میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں فی لیٹر 70 روپے وصول کیے جا رہے ہیں، جو قیمت میں مزید کمی کے امکانات کو محدود کرتا ہے، تاہم موجودہ حالات میں ریلیف کا راستہ کھلتا نظر آ رہا ہے۔

جی ایس ٹی عائد کرنے کا بھی امکان

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کے پاس پیٹرول و ڈیزل پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) عائد کرنے کا اختیار موجود ہے، اور خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ گراوٹ کے باعث اب یہ فیصلہ لینا حکومت کے لیے نسبتاً آسان ہو گیا ہے۔

قیمتوں میں کمی کا باضابطہ اعلان 15 اپریل سے پہلے متوقع

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 15 اپریل کو یا اس سے قبل نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا، جس میں عوام کو عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر منتقل کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں پیٹرول پر ٹیکسوں کا نیا ریکارڈ، عوام پر مہنگائی کا دباؤ بڑھ گیا

Most Popular