بیٹی کی شادی کے دن ماں داماد کے ساتھ فرار
علی گڑھ میں انوکھا واقعہ: ساس اور داماد شادی سے قبل فرار، 8 لاکھ کا سامان بھی ساتھ لے گئے
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ میں ایک حیران کن اور ناقابلِ یقین واقعہ پیش آیا جہاں شادی کی تمام تیاریاں مکمل ہونے کے بعد دلہن کی ماں اپنے ہی ہونے والے داماد کے ساتھ فرار ہوگئی۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔
3 لاکھ نقدی اور 5 لاکھ روپے کے زیورات بھی ساتھ لے گئی
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہن شوانی کی شادی 16 اپریل کو ہونا طے تھی، تاہم عین وقت پر اس کی والدہ انیتا اور منگیتر راہول غائب ہو گئے۔ نہ صرف وہ دونوں لاپتہ ہوئے بلکہ شادی کے لیے جمع کی گئی 3 لاکھ روپے نقدی اور 5 لاکھ روپے مالیت کے زیورات بھی ساتھ لے گئے۔
شوانی کا بیان: ماں اور منگیتر راتوں کو فون پر بات کرتے تھے
پولیس کو درج کروائی گئی شکایت میں شوانی نے بتایا کہ اُس کی ماں انیتا اور منگیتر راہول کے درمیان پچھلے کچھ ماہ سے مشکوک تعلقات تھے۔ شوانی نے کہا، “ہم نے سمجھا شاید شادی کی تیاریوں پر بات ہو رہی ہے، اس لیے نظر انداز کیا، لیکن ہمیں معلوم نہیں تھا کہ یہ رشتہ ایسا دھوکہ بن جائے گا۔”
دلہن کے والد کا موقف: بیوی کا ظلم 20 سال برداشت کیا
شوانی کے والد نے بھی پولیس کو اپنا بیان دیتے ہوئے کہا، “میں اپنی بیوی انیتا کا 20 سال سے ظلم سہتا آ رہا ہوں، صرف بچوں کی خاطر یہ رشتہ نبھایا، لیکن اس نے اب حد کر دی ہے۔”
پولیس کی کارروائی جاری، کوئی گرفتاری نہیں ہو سکی
مقامی پولیس نے فرار ہونے والی انیتا اور راہول کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ان کی تلاش جاری ہے، تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔
یہ بھی پڑھیں:دلہن شادی کی تقریب سے زیورات اور نقدی لے کر فرار انوکھا واقعہ اترپردیش میں