طویل عرصے بعد بلآخر نواز شریف کی سیاسی میدان میں واپسی
نواز شریف کا ملک گیر عوامی رابطہ مہم کا اعلان، ابتدا پنجاب سے ہوگی
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے طویل خاموشی کے بعد بالآخر ایک مرتبہ پھر سیاسی میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ اُنہوں نے ایک ملک گیر جلسے جلوسوں اور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا باقاعدہ آغاز پنجاب سے ہوگا۔
بلوچستان کے مسائل پر بات چیت، ڈاکٹر عبدالمالک سے ملاقات
نواز شریف نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے لاہور میں ملاقات کی، جس میں بلوچستان کے سنگین معاشی اور سماجی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈاکٹر عبدالمالک نے نواز شریف سے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے سیاسی کردار ادا کرنے کی درخواست کی، جس پر نواز شریف نے بھرپور سیاسی اور جمہوری کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
سیاسی منظرنامے پر نواز شریف کی واپسی ن لیگ کے لیے نئی روح
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق نواز شریف کی واپسی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے۔ ان کی ملک گیر مہم ممکنہ طور پر آنے والے بلدیاتی اور عام انتخابات کے لیے پارٹی کی پوزیشن مضبوط کرے گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق یہ جلسے عوامی رائے ہموار کرنے، مہنگائی، معاشی بحران، اور قومی مفادات پر بیانیہ پیش کرنے کے لیے منعقد کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا