Saturday, April 19, 2025
ہومTechnologyپاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ کے استعمال میں...

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو میٹا کی کالنگ اور میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے استعمال میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کے کئی ممالک سے صارفین نے شکایت کی ہے کہ وہ واٹس ایپ پر میسج بھیجنے اور اسٹیٹس اپلوڈ کرنے میں دقت محسوس کر رہے ہیں۔ صارفین نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر)، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شکایات درج کرائی ہیں کہ واٹس ایپ کی سروس بار بار تعطل کا شکار ہو رہی ہے۔

پاکستان میں بھی بڑی تعداد میں صارفین کو واٹس ایپ کی سروس میں خلل کا سامنا ہے، جہاں بھیجے گئے پیغامات تاخیر سے ڈیلیور ہو رہے ہیں یا سرے سے پہنچ ہی نہیں پا رہے۔ واٹس ایپ گروپس میں بھی تصاویر، ویڈیوز اور پیغامات کی ترسیل میں رکاوٹ دیکھی جا رہی ہے۔

تاحال میٹا یا واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے اس تکنیکی خلل پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، جس کے باعث صارفین میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔

غیر ملکی رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام کے کچھ صارفین کو بھی ایسی ہی تکنیکی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام تینوں معروف ایپس میٹا کمپنی کی ملکیت ہیں، اور ماضی میں بھی ان پلیٹ فارمز کو ایک ساتھ تکنیکی مسائل کا سامنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک دلچسپ اور کارآمد فیچر متعارف

Most Popular