Saturday, April 19, 2025
ہومEntertainmentگلوکارہ سونو ککڑ نے بہن بھائی سے رشتہ ختم کردیا، سوشل میڈیا...

گلوکارہ سونو ککڑ نے بہن بھائی سے رشتہ ختم کردیا، سوشل میڈیا پوسٹ وائرل

گلوکارہ سونو ککڑ نے بہن بھائی سے رشتہ ختم کردیا، سوشل میڈیا پوسٹ وائرل

سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام نے سب کو حیران کردیا

بھارتی گلوکارہ سونو ککڑ نے اپنی مشہور بہن نیہا ککڑ اور بھائی ٹونی ککڑ سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد ان کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین حیرت میں مبتلا ہوگئے۔ سونو ککڑ نے ایک جذباتی پیغام انسٹاگرام اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب ان دونوں سے رشتہ ختم کر رہی ہیں۔

’میں اب ان کی بہن نہیں ہوں‘: سونو ککڑ

سونو نے پوسٹ میں لکھا، ’’آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے دل کی گہرائیوں سے مایوسی ہو رہی ہے کہ میں اب دو باصلاحیت سپر اسٹارز، ٹونی ککڑ اور نیہا ککڑ کی بہن نہیں ہوں۔‘‘ گلوکارہ نے یہ بھی بتایا کہ یہ فیصلہ انہوں نے گہرے جذباتی صدمے کی حالت میں کیا ہے اور وہ اس وقت دلبرداشتہ ہیں۔

پوسٹ کو بعد میں ڈیلیٹ کردیا گیا

سونو ککڑ کی یہ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، مگر حیران کن طور پر کچھ دیر بعد اسے ڈیلیٹ کردیا گیا۔ اس اچانک اعلان اور پھر پوسٹ کو ہٹانے پر مداحوں میں الجھن اور چہ مگوئیاں بڑھ گئی ہیں۔ سونو نے ابھی تک اس بارے میں مزید وضاحت جاری نہیں کی۔

نیہا اور ٹونی کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا

دوسری جانب نیہا ککڑ اور ٹونی ککڑ کی جانب سے بھی تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی میں تینوں بہن بھائی اکثر ایک ساتھ پروگرامز اور اسٹیج پرفارمنس میں دکھائی دیتے رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی ایک دوسرے کے لیے محبت کا اظہار کرتے تھے۔

خاندانی دراڑ یا وقتی جذبات؟

سونو، نیہا اور ٹونی ککڑ نے اپنے گانوں اور اشتراک سے لاکھوں دلوں کو جیتا ہے، اس لیے ان کے درمیان تعلقات ختم ہونے کی خبر مداحوں کے لیے تکلیف دہ ہے۔ اگرچہ پوسٹ ڈیلیٹ کی جاچکی ہے، لیکن اس جذباتی بیان نے سوالات ضرور اٹھا دیے ہیں کہ آیا یہ خاندانی دراڑ دائمی ہے یا وقتی جذبات کی عکاسی۔

یہ بھی پڑھیں:یہ انڈیا نہیں آسٹریلیا ہے، نیہا ککڑ کانسرٹ میں تاخیر سے پہنچنے پر اسٹیج پر رو پڑیں

Most Popular