آم کی آئس کریم: فریش اور قدرتی ذائقے کا مزہ
آم گرمیوں کا بادشاہ پھل ہے اور آم کی آئس کریم بچوں کی خاص پسند۔ دو کپ آم کا گودا، ایک کپ فریش کریم اور آدھا کپ کنڈینسڈ ملک بلینڈر میں مکس کریں، سانچے میں ڈال کر چھ سے آٹھ گھنٹے کے لیے فریز کریں۔ مزیدار اور خوشبودار آم کی آئس کریم تیار ہے۔
فالسہ آئس کریم: منفرد ذائقے کا لطف
فالسے کا رس نکال کر دو چمچ شہد اور ایک کپ فریش کریم کے ساتھ اچھی طرح مکس کریں۔ آمیزے کو آئس کریم مولڈ میں ڈال کر فریز کریں۔ ٹھنڈی، تھوڑی کھٹی میٹھی فالسہ آئس کریم بچوں کو گرمیوں میں خاص ٹھنڈک اور خوشی دے گی۔
چاکلیٹ فریزر آئس کریم: جلدی اور آسان نسخہ
دو کپ فریش دودھ، چار چمچ کوکو پاؤڈر اور آدھا کپ چینی کو اچھی طرح مکس کریں۔ مکسچر کو فریزر میں رکھ کر ہر ایک گھنٹے بعد چمچ سے ہلاتے رہیں۔ تین سے چار گھنٹے میں یہ مزیدار اور آسان چاکلیٹ آئس کریم تیار ہو جاتی ہے، جو بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ریڈ ویلویٹ اسٹرابیری کیک: منفرد ذائقے کی شاندار ترکیب