Monday, December 1, 2025
ہومPoliticsپہلگام حملے پر آذربائیجان کا پاکستان کے حق میں بیان سامنے آگیا

پہلگام حملے پر آذربائیجان کا پاکستان کے حق میں بیان سامنے آگیا

پہلگام حملے کے بعد عالمی سطح پر ردعمل کا سلسلہ جاری ہے، اور اس حوالے سے آذربائیجان نے کھل کر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی ہے۔ آذری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں پہلگام حملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غیر جانبدارانہ اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ حملے کی حقیقت دنیا کے سامنے آسکے۔

آذربائیجان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ظاہر کی اور زور دیا کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی کو بڑھانے کے بجائے مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کریں۔ وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں دیرینہ مسائل کا پرامن حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی ممکن ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پائیدار امن کے لیے ضروری ہے کہ عالمی برادری پہلگام جیسے واقعات کی آزادانہ تحقیقات کو یقینی بنائے تاکہ خطے میں غلط فہمیوں کا خاتمہ اور قیام امن ممکن ہو۔

Most Popular