Monday, December 1, 2025
ہومPoliticsملک کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور بارش سے گرمی کا...

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

موسلادھار بارشوں سے مختلف شہروں کا موسم خوشگوار

ملک بھر کے متعدد علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، میانوالی، گجرات، سرگودھا، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں کالی گھٹاؤں نے دن میں رات کا سماں پیدا کردیا۔

حادثات اور جانی نقصان

اسلام آباد کے علاقے جی 12 مہرہ آبادی میں شٹرنگ گرنے سے 2 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ سرگودھا میں بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص جاں بحق اور 5 سے زائد زخمی ہوئے۔

پی ایس ایل میچ اور پروازوں کا متاثر ہونا

لاہور میں آندھی اور بارش کے باعث پی ایس ایل میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والا میچ ختم کر دیا گیا۔ خراب موسم کے سبب فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا، 8 پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس پر اتارا گیا جبکہ 11 ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

سندھ اور بلوچستان میں شدید گرمی برقرار

دوسری جانب سندھ اور بلوچستان میں بدستور شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔ سبی، نوابشاہ، لاڑکانہ اور سکھر میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جبکہ بہاولپور، ملتان، کراچی اور لاہور میں بھی درجہ حرارت 39 سے 46 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کے مختلف حصوں میں آج سے 4 مئی تک بارشوں کی پیشگوئی

Most Popular