Sunday, September 7, 2025
ہومTechnologyواٹس ایپ کا صارفین کیلئے ایک اور زبردست فیچر متعارف کروانے کا...

واٹس ایپ کا صارفین کیلئے ایک اور زبردست فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ

کالز کے لیے بار بار فون اٹھانے کی ضرورت ختم

میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ روزانہ کروڑوں صارفین کے لیے رابطے کا اہم ذریعہ ہے، خصوصاً اس کی میسجنگ، وائس اور ویڈیو کال کی سہولیات صارفین کی اولین ترجیح ہیں۔ تاہم، اگر صارفین ویب ورژن استعمال کر رہے ہوں تو انہیں کال کے لیے بار بار موبائل اٹھانا پڑتا ہے کیونکہ اس وقت تک واٹس ایپ ویب میں یہ فیچرز شامل نہیں کیے گئے تھے۔

ویب صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف ہونے جارہی ہے

ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ اب اپنے ویب ورژن میں وائس اور ویڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے۔ ویب بیٹا انفو کے مطابق، یہ فیچر ان صارفین کے لیے متعارف کروایا جا رہا ہے جو دفتر یا لیپ ٹاپ پر واٹس ایپ ویب کے ذریعے رابطے کرتے ہیں تاکہ وہ کالز بھی وہیں سے کر سکیں۔

فیچر تیاری کے مراحل میں، جلد دستیابی متوقع

رپورٹس کے مطابق یہ فیچر فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے، اور واٹس ایپ نے اس کی باضابطہ تاریخ کا اعلان تو نہیں کیا، تاہم قوی امکان ہے کہ جلد ہی یہ تمام صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔ اس اپڈیٹ کے بعد ویب ورژن کے صارفین بھی موبائل کے بغیر وائس اور ویڈیو کالز کر سکیں گے، جو کہ ایک بڑی سہولت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا

Most Popular