Wednesday, February 11, 2026
ہومPoliticsبھارت کا پاکستان سے فضائی اور زمینی راستوں سے ڈاک اور پارسل...

بھارت کا پاکستان سے فضائی اور زمینی راستوں سے ڈاک اور پارسل کے تبادلے معطل کرنے کا فیصلہ

بھارتی بحری اور ڈاک اقدامات میں شدت

ہواس باختہ بھارت نے ایک اور اشتعال انگیز قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان سے ڈاک اور پارسل کا تبادلہ معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پابندی فضائی اور زمینی دونوں راستوں سے لگائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے بھارت کی کسی بھی بندرگاہ میں داخلے پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔

سندھ طاس معاہدے کی منسوخی کے بعد نیا قدم

بھارت نے اس سے قبل پہلگام کے واقعے کو بنیاد بنا کر آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، ساتھ ہی پاکستان سے ہر قسم کی براہ راست اور بالواسطہ درآمدات پر بھی پابندی عائد کردی گئی تھی۔

ڈائریکٹریٹ جنرل شپنگ ممبئی کا اعلامیہ

ڈائریکٹریٹ جنرل شپنگ ممبئی کے مطابق، پاکستانی پرچم والا کوئی بحری جہاز اب بھارت کی کسی بندرگاہ میں داخل نہیں ہو سکے گا، اور اسی طرح بھارتی پرچم والا کوئی بحری جہاز پاکستان کی کسی بندرگاہ کا دورہ نہیں کرے گا۔ یہ اقدام بھارت کی جانب سے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی ناکام کوشش کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

سیاسی تجزیہ

ماہرین کے مطابق بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر تجارتی، سفارتی اور بحری پابندیاں اس کی اندرونی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے، جس میں پاکستان پر الزامات لگا کر انتہا پسند بیانیے کو ہوا دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پہلگام حملے پر آذربائیجان کا پاکستان کے حق میں بیان سامنے آگیا

Most Popular