منگل, 13 اکتوبر 2026
منگل, 13 اکتوبر 2026|
تازہ ترین
راولپنڈی میں آخری ٹی ٹوئنٹی آج شام، پاکستان کا کلین سویپ کا ہدف، سری لنکا وائٹ واش سے بچنے کے لیے میدان میں اترے گا• ملتان کے قریب رحمان بابا ایکسپریس پٹری سے اتر گئی، 5 مسافر جاں بحق، 30 زخمی، زخمی نشتر اسپتال منتقل، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا• ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک اور حملہ، پاکستانی شہری جاں بحق، 11 افراد زخمی، ایئرپورٹ کی بندش میں پیر کی رات تک توسیع• اسلام آباد سے کنٹینرز ہٹانے کا کام شروع، تین ہفتوں سے زائد عرصے سے بند سڑکیں کھلنے لگیں، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا معمولات زندگی بحال ہوں گے• خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج، درخواست میں اقدام غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کرنے اور نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا• پاکستان نے افغان طالبان کو خبردار کر دیا، اسحاق ڈار نے کہا افغان سرزمین سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو کابل کو خود نتائج بھگتنا ہوں گے، ستمبر میں 12 سال میں سب سے زیادہ دہشت گرد حملے ہوئے• پاکستان کا اگلے مالی سال تک بی پلس کریڈٹ ریٹنگ کا ہدف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا عالمی منڈیوں میں واپسی ہو گئی، 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈز پر دوگنا پیشکشیں ملیں• گورنر راج کے بعد خیبر پختونخوا اپیکس کمیٹی کا پہلا اجلاس، گورنر فیصل کریم کنڈی اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی مشترکہ صدارت، دہشت گردی کے خلاف مربوط اور فیصلہ کن کارروائی کا حکم•
تفریح

بھارتی حکومت نے عابدہ پروین کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بلاک کر دیا

News Cuff

بھارتی حکومت کی جانب سے آزادی اظہار رائے پر ایک اور وار کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کر دیا گیا ہے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارت کے متعدد سوشل میڈیا صارفین نے عابدہ پروین کے انسٹاگرام اکاؤنٹ تک رسائی نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا اور اس کے اسکرین شاٹس شیئر کیے۔

بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے مودی حکومت کے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے اسے "بوکھلاہٹ” اور فن و ثقافت پر قدغن لگانے کی کوشش قرار دیا ہے۔ صارفین نے کہا کہ موسیقی سرحدوں کی محتاج نہیں ہوتی، اور اس طرح کے فیصلے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان محبت اور ثقافتی روابط کو متاثر کرتے ہیں۔

عابدہ پروین سے قبل بھی بھارت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کی ایک طویل فہرست سامنے آ چکی ہے۔ ان میں راحت فتح علی خان، عاطف اسلم، علی ظفر، آئمہ بیگ، ماہرہ خان، فواد خان، ہانیہ عامر اور فرحان سعید جیسے معروف فنکار شامل ہیں۔

علاوہ ازیں، بھارتی حکومت کی جانب سے صبا قمر، ماورہ حسین اور عدنان صدیقی سمیت دیگر کئی پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھی بلاک کیے جا چکے ہیں۔ بھارتی حکومت صرف فنکاروں تک محدود نہیں رہی بلکہ اس نے کئی پاکستانی کھلاڑیوں، صحافیوں، سوشل میڈیا انفلوئنسرز، نیوز چینلز اور ڈراما چینلز کے یوٹیوب اور فیس بک پیجز پر بھی پابندیاں لگا رکھی ہیں۔

یہ اقدام بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور ثقافتی رابطوں پر قدغن کے مترادف سمجھا جا رہا ہے، جس پر دونوں ملکوں کے امن پسند حلقے تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا

قرآن مجید اردو ترجمے کے ساتھ پڑھیںنماز کے اوقات • رمضان کیلنڈر • قرآنی دعائیں

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے