پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستانی افواج نے دشمن کے خلاف “آپریشن بنیان المرصوص” (آہنی دیوار) کے نام سے جوابی کارروائی کا آغاز کیا، جس کے تحت بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی فضاؤں میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں جاری ہیں۔
ڈرونز کا نئی دہلی تک رسائی
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی ڈرونز بھارتی فضائی حدود میں داخل ہو چکے ہیں اور اس وقت نئی دہلی کی فضا میں مسلسل پروازیں جاری ہیں۔ یہ پیشرفت بھارت کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور آپریشنل ریچ وسیع ہو چکی ہے۔
اہم اہداف پر وار
آپریشن کا آغاز فجر کے وقت ہوا، جس دوران پاکستان نے بھارت میں 12 اہم اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں ادھم پور، پٹھان کوٹ ایئربیس اور براہموس میزائل اسٹوریج شامل ہیں۔ ان حملوں میں “فتح ون” میزائل کا استعمال کیا گیا، جس سے دشمن کے اسٹریٹجک اثاثے تباہ کیے گئے۔
سفارتی اور عسکری ردعمل
پاکستان کی اس کارروائی نے نئی دہلی میں ہنگامی صورتحال پیدا کر دی ہے اور دفاعی ماہرین کے مطابق یہ کارروائی پاکستان کی دفاعی پالیسی میں ایک نئے اور طاقتور مرحلے کا آغاز ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا آپریشن بنیان المرصوص: بھارت کے خلاف ناقابلِ شکست دیوار کا آغاز

