Monday, December 1, 2025
ہومPoliticsحکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

حکومتِ پاکستان نے آئندہ 16 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت برقرار

زارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 252 روپے 63 پیسے برقرار رکھی گئی ہے، یعنی اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ڈیزل کی قیمت میں کمی

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 254 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل سستا

مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 4 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 164 روپے 65 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4 روپے 68 پیسے کمی کی گئی ہے، اور اب یہ 150 روپے 65 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

یہ نئی قیمتیں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی اور 16 دنوں کے لیے مؤثر رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کو پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی بڑھانے سے ماہانہ کتنی رقم حاصل ہوگی؟

Most Popular