اتوار, 15 نومبر 2026
اتوار, 15 نومبر 2026|
تازہ ترین
سیاست

بھارت نے پورے خطے کو جنگ میں دھکیلا، پاکستان نے ثابت کیا کہ عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا

News Cuff

بھارتی جارحیت پر پاکستان کا دو ٹوک مؤقف

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت نے پورے خطے کو جنگ کی طرف دھکیلا لیکن پاکستان نے اپنی مسلح افواج کے ذریعے واضح پیغام دیا کہ عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن "بنیان مرصوص” شروع کیا گیا، جس کے دوران پاکستان نے بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے۔

سیز فائر میں دوست ممالک کا اہم کردار

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جنگ بندی ممکن ہوئی تو اس میں کئی دوست ممالک کا کلیدی کردار تھا۔ پاکستان ان کوششوں کو سراہتا ہے اور ان کے مثبت کردار کو مستقبل میں بھی قدر کی نگاہ سے دیکھے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آئندہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستان بھرپور جواب دے گا۔

افغان وزیر دفاع کے مبینہ بھارتی دورے پر محتاط ردعمل

افغان وزیر دفاع کے بھارت کے خفیہ دورے سے متعلق سوال پر شفقت علی خان نے تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت اور افغانستان کو خودمختار ریاستیں تسلیم کرتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہر ملک کو اپنی خارجہ پالیسی بنانے کا حق حاصل ہے لیکن پاکستان یہ توقع رکھتا ہے کہ کوئی ملک پاکستان کے خلاف اپنے تعلقات کو استعمال نہ کرے۔

پاکستان کی امن پسندی اور خودمختاری کا اعادہ

دفتر خارجہ نے زور دیا کہ پاکستان مسائل کے پُرامن حل پر یقین رکھتا ہے اور خطے میں عدم مداخلت اور باہمی احترام کی پالیسی کا حامی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کا مکمل حق رکھتا ہے اور عالمی برادری کو بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ توازن برقرار رکھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی بدمعاشوں نے بھاری رشوت دیکر بھارت کو گھٹیا جہاز بکوا دیے: سابق بھارتی جج کا طنز

قرآن مجید اردو ترجمے کے ساتھ پڑھیںنماز کے اوقات • رمضان کیلنڈر • قرآنی دعائیں

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے