بھارتی کارروائی کی ناکامی پر عالمی میڈیا کا ردعمل
جرمنی کے معتبر اخبار میں شائع ایک مضمون کے مطابق، بھارت کا ’’آپریشن سندور‘‘ ایک مکمل ناکامی ثابت ہوا جب فرانسیسی ساختہ رافیل طیارہ چین کے جدید J-10C لڑاکا طیارے کے ہاتھوں مار گرایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ نہ صرف بھارت کے لیے، بلکہ مغرب کے لیے بھی ایک سنجیدہ وارننگ ہے کہ وہ تکنیکی برتری کے گھمنڈ میں دشمن کی دفاعی صلاحیتوں کو نظر انداز نہ کریں۔
پاکستانی فضائیہ کی موثر مزاحمت
رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت نے پاکستان کی فضائی دفاعی تیاریوں، J-10C اور پی ایل میزائل سسٹمز کی صلاحیتوں کو کمزور سمجھا، جو ایک بڑی اسٹریٹیجک غلطی ثابت ہوئی۔ بھارتی پائلٹس کو پاکستانی فضائیہ کی شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، اور رافیل طیارے کی تباہی نے بھارتی دعوؤں کی قلعی کھول دی۔
یورپ کے لیے بھی تنبیہ
جرمن اخبار کے مطابق رافیل طیارے کا گرنا یورپی ممالک کے لیے بھی ایک تنبیہ ہے کہ وہ اپنی ٹیکنالوجی کی بالادستی کے زعم میں نہ رہیں، کیونکہ چین اور پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں مسلسل ترقی کر رہی ہیں اور اب وہ مغربی دفاعی ٹیکنالوجی کا موثر توڑ بن چکی ہیں۔
امریکی ایف 16 پر چین کا دباؤ
ادھر امریکی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کا J-10C لڑاکا طیارہ، امریکی F-16 طیاروں کے لیے ایک بڑا تجارتی خطرہ بن رہا ہے۔ چین اس کوشش میں ہے کہ وہ J-10C کو F-16 کا براہ راست متبادل بنائے، اور اگر وہ اس میں کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ امریکی دفاعی انڈسٹری کے لیے ایک بڑا دھچکا ہوگا۔
چینی دفاعی ٹیکنالوجی کی عالمی مارکیٹ میں پیش قدمی
رپورٹ کے مطابق اگر چینی کمپنیاں امریکی طیاروں کی فروخت کو متاثر کرنے میں کامیاب ہو گئیں تو یہ عالمی دفاعی توازن میں بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہو گا۔ جے 10 سی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور جدید ٹیکنالوجی مغربی دفاعی منڈی کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی 7 مئی کی فضائی فتح کے بعد عالمی دلچسپی میں اضافہ

