Wednesday, February 11, 2026
ہومPoliticsامریکا نے شام پر عائد پابندیاں باضابطہ طور پر اٹھالیں

امریکا نے شام پر عائد پابندیاں باضابطہ طور پر اٹھالیں

پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ تعلقات کی بحالی کی جانب قدم

امریکا نے شام پر عائد پابندیاں باضابطہ طور پر اٹھا لی ہیں، جسے دونوں ممالک کے تعلقات کی بحالی کی طرف ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق، شام پر عائد پابندیوں میں 180 دن کی عبوری چھوٹ دی گئی ہے، تاکہ نئی شامی حکومت کے ساتھ سفارتی روابط بحال کیے جا سکیں۔

امریکی حکام کا شام کی ترقی پر زور

امریکی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ شام کو اب ایک مستحکم اور ترقی یافتہ ریاست بننے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے حالیہ فیصلے شام کو استحکام اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

سعودی عرب میں ٹرمپ کا اعلان اور اعلیٰ سطحی ملاقات

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب حالیہ دنوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے سرمایہ کاری فورم میں خطاب کرتے ہوئے شام پر عائد پابندیاں ہٹانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

امریکا اور شام کے صدور کے درمیان 25 سال بعد ملاقات

ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ شام کو ایک نیا موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں اور نئی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس اعلان کے بعد سعودی عرب میں شامی عبوری صدر احمد الشرع اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان تاریخی ملاقات ہوئی، جو 25 برس بعد دونوں ممالک کے سربراہان کی پہلی براہِ راست ملاقات تھی۔

یہ بھی پڑھیں:چین کا پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دینےکا اعلان

Most Popular