ہفتہ, 28 نومبر 2026
ہفتہ, 28 نومبر 2026|
تازہ ترین
سیاست

یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا امکان

News Cuff

اسلام آباد: یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی رد و بدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ صنعتی اور سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی پر غور کر رہی ہے، جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع نے "دی نیوز” کو بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں 0.60 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 0.28 روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔ تاہم ساتھ ہی قیمتوں کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا بھی امکان موجود ہے، جس پر آخری فیصلہ عالمی منڈی کے رجحان، روپے کی قدر، اور لیوی کے حساب سے کیا جائے گا۔

متوقع فیصلے کا اعلان وزارت خزانہ کی جانب سے 31 مئی کی شام کو کیا جائے گا، جو کہ اوگرا کی سفارشات کی روشنی میں ہوگا۔

قرآن مجید اردو ترجمے کے ساتھ پڑھیںنماز کے اوقات • رمضان کیلنڈر • قرآنی دعائیں

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے