Wednesday, February 11, 2026
ہومPoliticsدبئی پولیس کی کارروائی، ہوٹل سے 41 بھکاری گرفتار، 60 ہزار درہم...

دبئی پولیس کی کارروائی، ہوٹل سے 41 بھکاری گرفتار، 60 ہزار درہم برآمد

منظم گروہ کے خلاف بڑی کارروائی

دبئی پولیس نے ایک منظم بھکاری گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شہر کے ایک ہوٹل میں قیام پذیر 41 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ان افراد سے 60 ہزار درہم سے زائد رقم بھی برآمد کی، جو پاکستانی کرنسی میں لگ بھگ 46 لاکھ روپے بنتی ہے۔

عرب ممالک سے وزٹ ویزے پر آئے تھے

پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد عرب ممالک سے وزٹ ویزوں پر متحدہ عرب امارات آئے تھے۔ یہ لوگ دبئی کے مختلف علاقوں میں جا کر عوام کو دعا کی مالائیں اور مذہبی اشیاء فروخت کرنے کے بہانے بھیک مانگ رہے تھے۔ یہ عمل دبئی میں قانوناً جرم کے زمرے میں آتا ہے۔

خفیہ آپریشن “المسباح” کے تحت کارروائی

یہ کارروائی “المسباح” نامی خفیہ آپریشن کے تحت انجام دی گئی، جس کی نگرانی جنرل ڈپارٹمنٹ آف کرمنل انویسٹیگیشن کے سسپیکٹس اینڈ کرمنل فینومینا ڈیپارٹمنٹ نے کی۔ پولیس کو 901 کال سینٹر کے ذریعے اطلاع ملی تھی جس کے بعد فوری کارروائی کی گئی۔

پہلے تین افراد گرفتار، پھر پوری ٹیم بے نقاب

پولیس نے سب سے پہلے تین عرب افراد کو موقع پر گرفتار کیا جنہوں نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ وہ ایک منظم بھکاری گروہ کا حصہ ہیں۔ ان بیانات کی بنیاد پر مزید کارروائی کرتے ہوئے پورے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

دبئی پولیس کی عوام سے اپیل

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے کسی بھی مشکوک فرد یا سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر 901 یا پولیس ایپ کے ذریعے دیں تاکہ دبئی کو محفوظ اور قانون کے مطابق رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون مریضہ کو ہراساں کرنے والا ڈاکٹر زبان سے زبان لگا کر چیک اپ کرتے ہوئے گرفتار

Most Popular