Monday, December 1, 2025
ہومPoliticsحکومت کا آن لائن کاروبار کرنے والوں پر بھی ٹیکس عائد کرنے...

حکومت کا آن لائن کاروبار کرنے والوں پر بھی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

ای کامرس پلیٹ فارمز اور ڈیجیٹل خریداری پر نئے ٹیکسز کا نفاذ

وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں آن لائن کاروبار کرنے والوں اور ای کامرس پلیٹ فارمز پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر کے دوران اعلان کیا کہ ای کامرس کے ذریعے اشیاء اور خدمات کی خرید و فروخت پر سیلز ٹیکس لاگو کیا جائے گا، جو 18 فیصد ہو گا۔

ماہانہ رپورٹنگ اور شفافیت کے نئے تقاضے

وزیر خزانہ کے مطابق آن لائن کاروبار کرنے والوں کو اب اپنی ماہانہ ٹرانزیکشنز کا ڈیٹا اور ٹیکس رپورٹ فراہم کرنا لازم ہوگا، تاکہ آمدنی کا درست حساب کتاب ہو سکے اور ٹیکس نظام کو شفاف بنایا جا سکے۔

غیرفعال آمدنی پر بھی ٹیکس شرح میں اضافہ

حکومت نے سود سے حاصل ہونے والی غیرفعال آمدنی پر ٹیکس کی شرح 15 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے، تاہم یہ اضافہ قومی بچت اسکیموں پر لاگو نہیں ہوگا۔ قرض کی بنیاد پر حاصل آمدنی پر 25 فیصد ٹیکس کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے، البتہ شیئرز پر حاصل منافع کی ٹیکس شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ڈیجیٹل اکانومی کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوشش

یہ اقدامات حکومت کی اس پالیسی کا حصہ ہیں جس کے تحت ملک میں ڈیجیٹل معیشت کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ کاروبار رجسٹر ہوں اور محصولات میں اضافہ کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ 26-2025: تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس کی شرح کتنی ہوگی؟

Most Popular